دیوبند، کسان نیائے مورچہ کی جانب سے ایس ڈی ایم کے ذریعے 5 نکاتی مطالبات پر مشتمل میمورنڈم ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیجا گیا ۔جس میں طوفان، بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کی فصلوں کو ہوئے بھاری نقصان کا معاوضہ دینے اور کسانوں کے دیگر مسائل کو بلاتاخیر حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔آج ایس ڈی ایم سنجیوکمار کے توسط سے بھیجے گئے میمورنڈم میںکسان نیائے مورچہ نے کہاکہ شدید بارش، ژالہ باری، طوفان جیسی قدرتی آفات سے کسانوں کی گندم، سرسوں، چنے، مسور وغیرہ کی 70 فیصدی فصلیں برباد ہوگئیں۔ گنےّ کی بوئی ہوئی فصل کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ حکومتی سطح پر فصلوں کا سروے کرایا جائے اور کھیتوں میں جا کر درست سروے کر کے نقصان کی صحیح رپورٹ تیار کی جائے اور حکومت اس کے مطابق نقصان کے ازالے کا فیصلہ کرے اور متاثرہ سبھی کسانوں کو معقول معاوضہ دیا جائے۔انہوںنے کہاکہ پردھان منتری بیمہ یوجنا کا فائدہ فوری طور پر متاثرہ کسانوں کو دیا جانا چاہیے۔ کسانوں کی فصلوں کا معاوضہ دینے میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے کیونکہ کسان اس وقت بہت پریشان ہیں۔ کسانوں کے تمام قرضے معاف کئے جائیں اور کسانوں کے کھیتوں میں جو گناّ ابھی تک کھڑا ہے فوری پراس کی چیاں جاری کر کے سپلائی کیا جائے۔میمورنڈم دینے میں ٹھاکر رنویر سنگھ، رام کشن سینی ایڈوکیٹ، نریندر سنگھ بھائلا، شری پال، رندھیر سنگھ، ستیندر، سوربھ سنگھ، سوراج سنگھ، وکرم، جسونت چودھری، ستیندر پالیوال سمیت کئی کسان شامل تھے۔












