بلند شہر ، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (دیشا) کی میٹنگ ضلع پنچایت آڈیٹوریم میں ایم پی ڈاکٹر بھولا سنگھ کی صدارت میں منعقد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی خاص اسکیموں کا فا ئدہ عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری سبھی افسران کی ہے ۔افسران عوامی نمائندوں سے تا ل میل قا ئم کرکے عوام کو اسکیموں کا فا ئدہ پہنچا ئیں ۔میٹنگ کے دوران عوامی نمائندوں کی جانب سے جو تجاویز دی گئی ہیں انھیں آئندہ میٹنگ سے قبل فراہم کیا جائے ۔ سی ایم او کوہدایت دی گئی کہ غیر قانونی طر یقہ سے چل رہے الٹرا سا ؤ نڈ سینٹروں اور اسپتالوں کی فہر ست بنا کر انھیں فوری طور پر بند کرایا جائے ۔سی ایچ سی ،پی ایچ سی پر جن ڈاکٹروں کی ڈیو ٹی لگائی گئی ہے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ اپنے کام کی جگہ پر موجود ہوں ۔ انہوں نے پردھان منتری آیو شمان کارڈ اسکیم کے اسفا دہ کنندگان کے گولڈن کارڈز بنانے کی سمت میں تیزی سے کا م کیا جائے ۔ کیمپ لگا کر آیوشمان کارڈ ہولڈروں کے لیے گولڈن کارڈ بنائے جائیں تاکہ وہ سنگین بیماریوں کا علاج کروا سکیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فصل بیمہ اسکیم کے تحت جن کسانوں کا بارش میں نقصان ہوا ہے انھیں مناسب معاوضہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے سبھی افسران کوہدایت دی کہ ا سکیموں سے مستفید ہونے والے مستحقین کی فہرست عوامی نمائندوں کو فراہم کی جائے تاکہ ان کی تصدیق ہو سکے۔ تعمیراتی اداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی تعمیراتی کام ہو رہا ہے وہ معیار کے مطابق کیا جائے اورعوامی نمائندوں کو بھی وقتا فوقتااس کی پیش رفت سے آگاہ کرتے رہیں۔ میٹنگ کے دوران ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ تمام زیر تعمیر اور منظور شدہ سڑکوں پر ان کی تعمیراتی لاگت سے متعلق بورڈ لازمی طور پر لگائے جائیں اور مکمل شدہ کاموں سے متعلق تصویریں عوامی نمائندوں کو لازمی طور پر بھیجی جائیں۔ میٹنگ کے دوران عوامی نمائندوں کی طرف سے جو بھی ہدایات دی گئی ہیں، ان پر پوری شفافیت اور ایمانداری کے ساتھ عمل کرتے ہوئے اہل افراد کو حکومت کی عوامی فلاح و بہبود اور استفادہ پر مبنی اسکیموں سے مستفید کیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر ڈاکٹر انتل تیو تیا ،ممبر اسمبلی سکندرآباد لکشمی راج سنگھ ،ممبر اسمبلی سیانہ دیویندر سنگھ گولودھی ،ممبر اسمبلی صدر پردیپ چودہری ،ممبر اسمبلی ڈبائی سی پی سنگھ ،چیف ڈیولپمنٹ آفیسر کلدیپ مینا،اے ڈی ایم انتظا میہ ڈاکٹر پرشانت کمار ،پی ڈی ڈی آر ڈی اے ونے سر یواستو ،سی ایم او ڈاکٹر ونے کمار وغیرہ موجود تھے ۔












