نئی دہلی ، حج 2023 یاترا کے لیے فارم جاری کر دیا گیا ہے لیکن کورونا کے دوران بڑھائے گئے اضافی چارج کو واپس نہیں لیا گیا ہے ۔ کورونا کے دوران بڑھائے گئے حج سفرکے اخراجات کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شاہد علی ایڈوکیٹ قومی صدر یونائیٹڈ مسلمس فرنٹ نے کہا کہ حج کے اخراجات میں جو پچھلی بار کورونا پروٹوکول کی وجہ سے اضافہ کیا گےا تھا ، اب ان چارجز کو ختم کر دینا چاہیے، کیونکہ اب کورونا پروٹوکول لاگو نہیں ہوتا اور جہاز کی ہر سیٹ پر مسافر بھی بیٹھ سکتے ہیں ۔ کورونا پروٹوکول کی وجہ سے حج لاگت میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ ہو اہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائن اوپن ٹینڈر کا ہمارا مطالبہ بہت پرانا ہے اور دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ابھی تک ٹینڈ کا عمل شروع نہیں ہوا ہے۔ہم حکومت ہند سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ حج کے لیے ایئر لائنز سے ٹینڈر طلب کرے۔جس کی وجہ سے مسابقتی ٹینڈرز کے نتیجے میں ہوائی ٹکٹ کے کرایوں میں زبردست کمی واقع ہوگی۔شاہد علی نے کہا کہ حکومت آر ٹی پی سی آر کی فیس لینا بھی بند کرے، کیونکہ اب اس کی ضرورت نہیں رہی حیران کن بات یہ ہے کہ حکومت نے حاجیوں کو 2100 ریال دینا بند کر دیا ہے لیکن حاجیوں سے وصول کی جانے والی رقم میں کمی نہیں کی گئی اور اب بھی وصول کی جا رہی ہے۔ اس شمار پر تقریباً 46 ہزارکم کیا جائے۔ہم حکومت ہند سے اس معاملے پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔












