• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کارپوریٹ فراڈ میں پھنس چکی ہے بی جے پی

شعیب رضا فاطمی 

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 29, 2023
0 0
A A
کارپوریٹ فراڈ میں پھنس چکی ہے بی جے پی
Share on FacebookShare on Twitter

پیر کا دن پورے ملک کے سیاسی مبصرین کے لئے بہت اہم دن تھا،کیونکہ یہ وہ دن تھا جب راہل گاندھی کو ملک کی کسی بڑی عدالت میں جانا تھا تاکہ سورت کورٹ نے انکے خلاف جس طرح ہتک عزتی کے کیس میں روایت سے الگ ہٹ کر فیصلہ دیا ہے اس پر اسٹے لیا جاسکے،لیکن دوپہر بعد تک جب راہل گاندھی کا کوئی وکیل کسی عدالت کے آس پاس بھی نظر نہیں آیا تو نہ صرف سرکار کی پیشانی پر بل پڑ گئے بلکہ سیاست کی تھوڑی بہت بھی سمجھ رکھنے والے یہ سمجھ گئے کہ غالباً کانگریس اعلیٰ کمان نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا پلان کر لیا ہے،کیونکہ سورت کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی راہل گاندھی نے یہی کہا تھا کہ ضمانت لینے کی کیا ضرورت ہے عدالت کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے مجھے جیل جانا چاہئے۔لیکن شاید اس وقت وہاں موجود کانگریس کے وکیلوں نے یہ سوچا ہوکہ بی جے پی سرکار راہل کے جیل جاتے ہی ایکشن میں آکرکہیں راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی ممبر شپ نہ رد کر دے۔ لیکن ان وکلا کی تشویش سے آگے جاکر پارلیمنٹری کمیٹی کے سربراہ نے بلا تاخیر راہل گاندھی کی ممبر شپ کو منسوخ کر دیا،جبکہ خود سورت کی عدالت نے اپنے فیصلے میں انہیں تیس دنوں کے اندر کسی بڑی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی اجازت دے دی تھی۔
لوک سبھا کے اسپیکر کا ان کو معطل کرنا بھی ضروری تھا کیونکہ راہل بضد تھے کہ وہ اپنی صفائی میں کچھ کہنا چاہتے ہیں،اور چونکہ ان کے غائبانے میں کم از کم چار بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے ان کے لندن دورے کے دوران دئیے گئے بیان پر سخت اعتراض کیا تھا ،لہٰذا ان کو بطور ممبر آف پارلیمنٹ اسپیکر لوک سبھا میں بولنے سے ایک حد تک ہی روک سکتے تھے جو انہوں نے روکا بھی اور نہ چاہتے ہوئے بھی راہل گاندھی کے اس موقف کی تائید کر بیٹھے کہ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی آواز کو میوٹ کیا جاتا ہے۔اسپیکر اس کے پہلے بھی راہل گاندھی کے اس بیان کا 80 فیصد حصہ ریکارڈ سے حذف کر چکے ہیں جس بیان میں راہل گاندھی نے براہ راست وزیر اعظم سے اڈانی سے ان کے رشتے کی وضاحت طلب کی تھی۔
آر ایس ایس بیک گراؤ نڈ کے اسپیکر یہ سمجھ چکے تھے کہ اگر راہل گاندھی کو لوک سبھا میں پھر بولنے کا موقع دیتے ہی وہ ایک بار پھر آر ایس ایس اور اڈانی پر دلائل کے ساتھ بولیںگے اور بار بار ان کی تقریر کو ریکارڈ سے ہٹانا بھی آسان نہیں ہوگا۔ لہٰذا انہیں پارلیمنٹ سے ہٹانا ہی بہتر طریقہ ہے ،اور انہوں نے وہی کیا۔لیکن راہل گاندھی کا ان دنوں جو تیور ہے اور جس سیاسی سمجھ کا وہ ثبوت دے رہے ہیں بی جے پی کے سارے چانکیہ مل کر بھی وہاں نہیں پہنچ سکے۔کیونکہ ان کی معطلی کی خبر پھیلتے ہی سارے اپوزیشن رہنماوؤ ں کے کان کھڑے ہو گئے اور سب ایک آواز میں راہل گاندھی کے خلاف عدالت کی سزا کو سیاسی انتقام کا نام دینے لگے ۔
بی جے پی کم از کم اپوزیشن کے اس اتحاد کا تصور نہیں کر سکتی تھی،اور اب اگر راہل گاندھی نے کسی عدالت میں جانے کی جگہ جیل جانے کو ترجیح دے دی تو پھر بی جے پی کے لئے راہل گاندھی کوڑھ میں کھاج ثابت ہوںگے اور بی جے پی کے لئے 2024 کا عام انتخاب جیتنا تقریباً نا ممکن ہو جائے گا۔سیاست کے چوپال میں اب مباحثے کا موضوع یہ ہے کہ کیا ممتا ،اکھلیش ،کجریوال اور کے سی آر کانگریس کی قیادت قبول کرلیںگے ؟لیکن اس سے بھی بڑا سوال یہ ہے کہ کیا کانگریس سے الگ کسی محاذ کو بی جے پی مخالف ووٹر پسند کرنے کو تیار ہوگا۔کیونکہ اب تو راہل گاندھی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ تنہا لیڈر ہے جو ان 9 سالوں میں مسلسل عوام کے درمیان رہ کر حکومت کی غلط پالیسیوں پر سوالات اٹھاتا رہا ہے۔راہل گاندھی نے ہی یہ ہمت کی کہ حکومت کے جبر کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے براہ راست اڈانی اور آر ایس ایس کی آئین دشمن اور ملک دشمن پالیسیوں پر سوالات اٹھائے۔ اور آج اگر سرکار نے ان کے خلاف ہر طرح کی سازش شروع کر دی ہے تو اس کی وجہ کوئی بدعنوانی نہیں ہے بلکہ سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سوال پوچھنا ہے۔ایک ایسے تاجر کے بارے میں جو بین الاقوامی سطح پر مشکوک ہو چکا ہے،اور ایسے بہت سارے شواہد موجود ہیں جو چیخ چیخ کر گواہی دے رہے ہیں کہ اڈانی کی سرپرستی خود وزیراعظم کر رہے ہیں۔اب ایسے میں وزیر اعظم کا یہ فرض تھا کہ وہ خود آگے بڑھ کر جے پی سی کے سامنے خود کو پیش کرتے اور اپنی بے داغ شبیہ کو مزید بے داغ ثابت کرتے۔لیکن ہو اس کے بالکل خلاف رہا ہے۔راہل گاندھی کے اس داؤ کے آگے بی جے پی بالکل پست ہو چکی ہے اور جے پی سی کا معاملہ جتنا طویل ہوگا راہل گاندھی کی مقبولیت میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist