30مارچ دہلی منہاج قاسمی
ایم سی ڈی کے سدن میں بزنس مین کے حق میں ایک اہم فیصلہ ہوا ہے .ہاؤس کے لیڈر مکیش گوئل نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے کونسلرس نے ہاؤس میں چار بے حد اہم تجاویز پیش کئے جو پاس ہو گئے .
جس کے مطابق ایم سی ڈی ان تمام دوکانوں کی سیل کھلوائیگی جو پہلے سے سیل ہیں .جن دکانداروں کو کنورجن اور پارکنگ چارج کا نوٹس بھیجا گیا ہے اسے واپس لیا جائے گا .اور یہ دکانیں سیل نہیں ہونگی .جب تک نیا پلان نہیں نہیں بن جاتا ہے اس وقت تک ویاپاریوں کو ایم سی ڈی کی جانب سے کنورجن چارج کا نوٹس نہیں بھیجا جائے گا .
ماسٹر پلان 2021کے تحت لوکل کمرشئیل شاپنگ سنٹر میں ایم سی ڈی کنورجن چارج لینے کی پابند نہیں ہے .یہاں بھی نوٹس نہیں بھیجا جائے گا . دہلی کے ویاپاری ایم سی ڈی کے اس فیصلے سے بے حد خوش ہیں .چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چئیر میں برجیش گوئل نے کہا کہ گذشتہ دنوں وزیر اعلی اروند کیجریوال ،شہری ترقیات کے وزیر سوربھ بھاردواج اور مئیر شیلی اوبرائے سے ملاقات کر کے ہم نے دکانداروں کو بھیجے جا رہے نوٹس پر روک لگانے اور سیل دکانوں کو کھلوانے کی گذارش کی گئ تھی .اور وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا تھا کہ اب کدی بھی دوکان کو سیل نہیں کیا جائے گا .اور اب جب ہاؤس میں بھی یہ بل پاس ہو گیا ہے تو اب تک آئے تمام نوٹس کو رد مانا جائے گا .برجیش نے بتایا کہ چاندنی چوک ،صدر بازار،کملا نگر ،قرول باغ ،کیرتی نگر ،لاجپت نگر ،رانی باغ جیسے بازاروں میں کنورجن چارج کے نوٹس بھیجے گئے تھے .ویاپاریوں کو سیلنگ کا خوف بھی دلایا گیا تھا .دہلی کے سو سے زیادہ مارکیٹ ایسوسی ایشن نے دہلی ایم سی ڈی کے اس فیصلے کو تایخ ساز فیصلہ قرار دیتے ہوئے عاپ کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور مئیر شیلی اوبرائے کا شکریہ ادا کیا ہے .












