نئی دہلی، مولانا فاروقی نے قرآن مجید کی عظمت اور قرآن کریم کی حفاظت کے طریقہ کار پر مکمل ومدلل روشنی ڈالی اور مولانا محمد عارف صاحب نے قرآن پاک کی رمضان المبارک سے رشتہ کی نسبت پر مختصر جامع بیان کے بعد رقت آمیز دعا فرمائی۔وکرم انکلیو شالیمار گارڈن جامعہ طیبہ زینت القرآن میں قرآن کریم کے مکمل ہونے مہتمم قاری محمد طاہر نے ایک بارونق تقریب سعید منعقد کی جس میں حضرت مولانا محمد خالد مد ظلہ العالی مہتمم مدرسہ ام المدارس مسوری نے قرآن کریم کے اعجاز اور عظمت و رفعت پر بیان فرمایا مولانا محمد طیب نے آنے والے مہمانوں کا والہانہ پر تپاک استقبال کیا حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کیلئے مولانا نسیم فاروقی نے ایک آواز لگائی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں کھلے آسمان تلے رحمتوں برکتوں کی بارش کر رہاہے ایسی با رونق محفل میں ہم آپ کو چاہیے کہ کاغذ کے ٹکڑوں روپیوں کی بارش کردیں اتنا سنتے ہی عوام نے روپیوں اور ہدایا تھایف کی بارش کردی مولانا نسیم فاروقی کے ہاتھ میں دیکھا جا سکتا ہے مولانا جاوید نے آنے والے مہمانوں کو کھانا کھلاکر شیرینی دیکر شکریہ ادا کرتے ہوے رخصت کیا بہترین انتظام کی چرچہ پورے علاقے میں ہورہی ہے۔












