• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کجریوال اور وزیر اعظم کی ڈگری

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 3, 2023
0 0
A A
کجریوال اور وزیر اعظم کی ڈگری
Share on FacebookShare on Twitter

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کے ساتھ تنازعات کا سلسلہ کافی طویل ہے ۔وہ ملک کے اکلوتے ایسے لیڈر ہیں جو ضد کی سیاست کرتے ہیں۔وہ ایک تعلیم یافتہ سیاست داں ہیں اور نہایت قلیل عرصہ میں انہوں نے اپنی سیاسی پارٹی کو ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کےلئے ایک چیلنج بنا دیا ہے۔اروند کجریوال کا ماننا ہے کہ روایتی سیاست کے ذریعہ 21 ویں صدی کے گلوبل دنیا کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ان کا ماننا ہے کہ جمہوری اقدار کی حفاظت اسی وقت ہو سکتی ہے جب ملک میں تعلیمی انقلاب لایا جائے۔اسر ملک پر حکمرانی کرنے والے سیاسی لیڈر بھی تعلیم یافتہ ہوں تاکہ وہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھیں۔وہ اکثر کہتے ہیں کہ ایک جاہل رہنما سے تعلیمی انقلاب کی توقع کرنا اندھیرے کمرے میں سوئی تلاش کرنے جیسا ہے۔ وہ مذہب اور ذات پات کی سیاست کے قائل نہیں ہیں،اور یہی وجہ ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے ان کی ذہنی ہم آہنگی نہیں ہے،جس کی وجہ سے ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں ان کی تنقید کرتی رہتی ہیں اور وہ خود بھی نہایت بے باکی سے ان تنقیدوں کا نہایت مدلل جواب دیتے ہیں۔
انڈیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری سیاسی بحث کا حصہ رہی ہے۔ تاہم اس بحث میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب دلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی جانب سے یہی سوال عدالت کے سامنے اٹھایا گیا جو انہیں مہنگا پڑ گیا۔انڈیا کی ریاست گجرات کی ہائی کورٹ نے دلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو نریندر مودی کی ڈگری کی تفصیلات مانگنے پر 25,000 روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کے ارادے پر شک کا اظہار کر دیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ کجریوال کو ایک ایسے معاملے کو متنازع بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی جبکہ وزیر اعظم کی ڈگریاں پہلے ہی عام کی جا چکی ہیں۔واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی ماضی میں بھی نریندر مودی کی تعلیمی قابلیت پر سوال اٹھا چکی ہے اور دو ہزار سولہ میں وزیر اعلی اروند کجریوال نے باقاعدہ طور پر سینٹرل انفارمیشن کمیشن سے درخواست کی کہ RTI قانون کے تحت وزیر اعظم کی ڈگری کی معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
تاہم بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں جاری کرتے ہوئے اروند کجریوال سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ نریندر مودی سے ان کی ڈگریوں کو جعلی قرار دینے کے لیے معافی مانگیں۔اس کے باوجود کجریوال کی جانب سے درخواست کے جواب میں انڈیا کے سینٹرل انفارمیشن کیمشن (سی آئی سی) نے وزیر اعظم کے دفتر کے ساتھ دلی اور گجرات یونیورسٹیوں کو مودی کی ڈگریاں فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔اپنے حکم نامے میں گجراٹ کی عدالت نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کو کسی بھی بڑے عوامی مفاد کی عدم موجودگی میں اپنی تعلیمی ڈگریاں دکھانے کے معاملے میں آر ٹی آئی ایکٹ کی دفعہ 8 (1) (ای) اور (جے) کی شقوں کے تحت انکشاف سے استثنیٰ حاصل ہے اور تب۔ ششانک شیکھرجھا سپریم کورٹ کے ایک وکیل نے وزیر اعظم کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریوں کی تصاویر ڈال کر اروند کجریوال کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’گجرات یونیورسٹی نے گجرات ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ نریندر مودی جی کی ڈگری ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ جس کے بعد گجرات ہائی کورٹ نے سی آئی سی کے حکم کو مسترد کر دیا اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔‘
بی جے پی کے بہت سے حامی ٹوئٹر صارفین نے انڈیا کے وزیر اعظم کی یہ ڈگریاں پوسٹ کی ہیں جس کے متعلق ایک اور سوال سامنے آیا ہے کہ آیا کوئی ’انٹائر پولیٹیکل سائنس‘ میں ایم اے کر سکتا ہے کیا ؟ اور یہ کہاں ہوتا ہے؟جب یہ معاملہ طول پکڑ رہا تھا تو پروفیسر اشوک سوائیں نے ٹویٹ کیا کہ ’مودی کے علاوہ دنیا میں کسی کے بھی پاس انٹائر پولیٹیکل سائنس میں ڈگری نہیں ہے۔ اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔‘سماجی کارکن اور معروف وکیل پرشانت بھوشن نے گجرات عدالت کے فیصلے پر لکھا: ’لاجواب! گجرات ہائی کورٹ نے پی ایم او اور یونیورسٹیوں وغیرہ کو ’انٹائر پولیٹیکل سائنس‘ میں مودی کی ڈگری کی کاپیاں پیش کرنے کے لیے سی آئی سی کے حکم کو برطرف کر دیا۔‘پرشانت بھوشن کے مطابق ’کچھ جج آر ٹی آئی قانون کی اے بی سی نہیں جانتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے تمام امیدواروں کو اپنی ڈگریاں ظاہر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کیا وزیراعظم پر یہ قانون لاگو نہیں ہوتا۔‘اپنے ایک اور ٹویٹ میں پرشانت بھوشن نے لکھا، ’غیر تعلیم یافتہ ہونا کوئی جرم نہیں اور نہ ہی یہ کوئی شرم کی بات ہے۔ لیکن حلف نامہ دے کر جھوٹ بولنا کہ میں نے بی اے اور ایم اے کیا ہے’انٹائر پولیٹیکل سائنس‘ میں جس سبجیکٹ کا کسی یونیورسٹی میں کوئی وجود ہی نہیں ہے یہ یقینا ایک جرم ہے اور شرم کی بات ہے۔
عدالت کے ذریعہ اروند کجریوال پر جرمانہ کرنے کے بعد یہ معاملہ طول پکڑ چکا ہے اور ایسے وقت میں جب نریندر مودی پر ہنڈن برگ معاملے میں ملک کے سب سے بڑے تاجر اڈانی کو بچانے کا الزام ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں لگا رہی ہیں اور جے پی سی کی مانگ کر رہی ہیں کجریوال کا یہ سوال نریندر مودی کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچانے والا ثابت ہو رہا ہے ۔کورٹ کے ذریعہ کجریوال پر جرمانہ عائد ہونے کے باوجود ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور وہ بار بار یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ جمہوری طرز حکومت میں ملک کے وزیر اعظم سے ان کی ڈگری کو عام کرنے اور اس ڈگری کی جانچ کا مطالبہ کرنا کیسے جرم ہے؟

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    مارچ 19, 2026
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist