رام پور، جہیزکے لالچی شوہرنے ایک اپنی نویلی دلہن کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔تھانہ سول لائن علاقے کے پسیا پورہ گاؤ ں کی رہنے والی انجو کی شادی 04 نومبر کو مراد آباد میں ہوئی تھی۔گھر والوں کا الزام ہے کہ شادی کے کچھ دن بعد ہی شوہر نے جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے لڑائی شروع کردی۔ جب کہ سارا سامان بھی دے دیا گیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ شوہر کا دوسری لڑکی کے ساتھ بھی پیارچل رہا تھا اور وہ اس سے فون پر بات کرتا تھا۔گھر والوں کا الزام ہے کہ شوہر نے انجو کو اتنا مارا کہ چارماہ کی نویلی دلہن کی موت ہوگئی۔اطلاع پرپولیس بھی موقع پرپہنچی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچ کر لواحقین کے بیانات قلم بند کئے۔دلہن کے اہل خانہ کاروروکربراحال ہے۔












