• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ملک میں امن اور ہم آہنگی قائم رکھنے کیلئے مذہبی رہنماؤں کی مشترکہ اپیل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 5, 2023
0 0
A A
ملک میں امن اور ہم آہنگی قائم رکھنے کیلئے مذہبی رہنماؤں کی مشترکہ اپیل
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، ہم سبھی مذہبی نمائندے رام نومی تہوار کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے پُر تشدد واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس طرح کے واقعات اور تشدد کے رجحان و ذہنیت کو ملک اور سماج کے لئے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیں“۔ یہ باتیں مختلف مذہبی پیشوؤں نے میڈیا کو جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہیں“۔ ان پیشواؤں نے مزید کہا کہ ” گزشتہ دنوں ملک کے کئی شہروں بالخصوص ریاست بہار کے نالندہ ضلع کے شہر بہار شریف اور ضلع ساسارام اور ریاست مغربی بنگال کے ہاوڑہ ، ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور ریاست گجرات کے بڑودرہ وغیرہ میں رام نومی کے جلوس کے دوران ہوئے پُرتشدد واقعات ،پتھراؤ، آگ زنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات ہم سب کے لئے انتہائی تشویش کی بات ہے ۔ اس سے ملک و سماج کو نقصان پہنچے گا اور باہمی محبت و ہم آہنگی کمزورہوگی۔ان واقعات کے جو ویڈیوز سامنے آئے ہیں ، ان میں نظر آرہا ہے کہ سماج مخالف اور جرائم پیشہ عناصر بے خوف ہوکر مذہبی مقامات کی توہین کررہے ہیں۔ جبکہ پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ واقعات اچانک نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے منصوبہ بند تھے“۔مذہبی پیشواؤں نے مزید کہا کہ ” ہم سب کا یہ ماننا ہے کہ امن و امان اور قانون کو بحال رکھنے کے لئے انتظامیہ کو بروقت مناسب قدم اٹھانا چاہئے ۔ بد امنی پھیلانے اور تشدد کو ہوا دینے والے لوگ، چاہے کسی بھی مذہب یا طبقے سے تعلق رکھتے ہوں ، ان کے خلاف فوری طور پر منصفانہ اور قانونی کارروائی کی جائے۔کسی بھی مذہبی جلوس میں ہتھیار، لاٹھی، ڈنڈے لے کر جانے کو بروقت روکا جانا چاہئے اور اشتعال انگیز نعرے لگانے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جانی چاہئے۔“ پیشواؤں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ سماج میں ہم آہنگی کی فضا کو مضبوط کرنے میں مثبت کردار ادا کریں اور غیر جانبدار طریقے سے واقعات کی رپورٹنگ کریں“۔ انہوں نے مذہبی لوگوں سے بھی اپیل کی اور کہا کہ ” مذہبی تہوار اور مذہبی جلوس کے موقع پر ایک دوسرے کا تعاون کریں، ایک دوسرے کے مذہبی مقامات کا احترام کریں ، ہر سماج کے ذمہ دار اور تجربہ کار اشخاص، شر پسند اور سماج دشمن عناصر کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کریں۔ حالیہ دنوں جہاں جہاں تشدد کے واقعات ہوئے یا تناؤ اور کشیدگی کا ماحول پیدا ہوا ہے، وہاں سماج کے ذمہ دار لوگ آگے آئیں اور باہمی ہم آہنگی کو بحال کرنے کی کوشش کریں اور جو نقصانات ہوئے ہیں ، آپس میں مل جل کر اور سرکار کی مدد سے ،ان نقصانات کی بھرپائی کرنے کی کوشش کریں۔ مذہب اور عقائد کا تنوع ہندوستانی سماج کی شناخت اور طاقت ہے، لہٰذا ایک دوسرے کے احترام اور تعاون کے ماحول کو مضبوط کیا جانا چاہئے۔ اسی سے ہم اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کے ر استے پر لے جاسکتے ہیں“۔پیشواؤں نے کہا کہ ” ہم سبھی مذہبی نمائندے خدا سے ملک میں امن اور باہمی محبت قائم رہنے کی دعا کرتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist