• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ہندومسلم فسادکا ناکام ٹول کٹ ا ورنتیش کمار وممتابنرجی کی مستعدی

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 6, 2023
0 0
A A
ہندومسلم فسادکا ناکام ٹول کٹ ا ورنتیش کمار وممتابنرجی کی مستعدی
Share on FacebookShare on Twitter

بنگال اور بہار میں رام نومی کے جلوس کی آڑ میں دنگے کروا کر اس کی راکھ نتیش کمار اور ممتا بنرجی کے منہ پر ملنے کی ایک بڑی سازش تو بہت حد تک ناکام ہو گئی لیکن ان سرکاروں کو یہ سبق ضرور دے گئی کہ 2024 کے پہلے انتظامیہ کو پوری طرح چاق و چوبند رکھنا ہے۔کہا جاتا ہے جو جس کے پاس ہوتا ہے وہ وہی لوٹاتا ہے۔بی جے پی کے پاس دنگا ،فساد اور نفرت کی سیاست کے سوا اور کچھ ہے بھی کہاں ،اس کی انتخابی تیاری کا آغاز بھی اشتعال سے لت پت بیان سے ہوتا ہے اور انجام بھی انتقامی نعروں کے ساتھ ہوتا ہے۔یہ بات تو اظہر من الشمس ہے کہ بی جے پی کیلئے عام انتخاب 2024 لوہے کا چنا ثابت ہونے والا ہے۔اور اسی لئے رام نومی کے جلوس کو فسادیوں نے پوری طرح یرغمال بنا لیا اور اسے زیادہ ترعلاقوں میں پھیلانے کیلئے رام نومی سے لے کر ہنومان جینتی تک توسیع دینے کی سازش کی۔ خبر یہ بھی ہے کہ لوکل انتظامیہ کو سی آئی ڈی نے گراؤنڈ پر ہونے والی سرگرمیوں کی کوئی اطلاع ہی نہیں دی اور پولس کے بڑے افسران کو یہ کہہ کر مطمئن کر دیا کہ سب کچھ نارمل ہے۔شوبھا یاترا میں ہتھیار لے کر چلنے والے گنتی کے چند افراد ہی تھے لیکن ان کے اشتعال انگیز نعروں نے یہ تاثر دیا کہ یاترا میں شامل ہونے والے تمام لوگ بلوائی ہیں۔اور یہ سب ایک منظم سازش کے تحت انجام دیا گیا۔لیکن جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلی نتیش کمار اور ان کی پارٹی کے سنجیدہ اور سرکردہ لیڈروں نے پولس افسران سے رابطہ کر کے حالات کی جانکاری لینی شروع کر دی ،خود نتیش کمار نے تمام متعلقہ افسران کو مستعد کر دیا اور پھر سب کچھ کنٹرول میں لے لیا گیا۔
حالانکہ ان چند گھنٹوں میں بھی کئی مقامات پر آگ زنی اور پتھر بازی سے نقصانات ہوگئے،جسے حادثہ کے سوا اور کچھ نہیں کہا جا سکتا۔یہ سازش کس نے اور کیوں کی اس کی تفصیل بھی جلد ہی سامنے آجائیگی لیکن پہلی نظر میں اس پورے معاملے کا مقصد قطعی غیر سیاسی نہیں لگتا اور اس ڈور کا سرا 2024 کے عام انتخابات سے ہی جڑتاہے کیونکہ ان حادثات کے رونما ہوتے ہی جس شدو مد کے ساتھ گودی میڈیا نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو نشانہ بنایا اور ان کو ایک کالج کے ذریعہ منعقد کی گئی افطار پارٹی میں لال قلعہ کے بیک ڈراپ کے ساتھ ٹوپی پہنے اور صافہ اوڑھتے دکھایا گیا اس سے ان کی منشا بالکل واضح ہوگئی۔اور یہ بھی واضح ہوگیا کہ اپنی بڑی سازش کو ناکام ہوتے دیکھ کرگودی میڈیا کس حد تک بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
عام طور پر یہ کہا جارہا ہے کہ نریندر مودی کا سیاسی سحر ٹوٹا ہے حالانکہ سچ یہ ہے کہ مودی کا کوئی سیاسی سحر کبھی تھا ہی نہیں۔اگر ایسی کوئی چیز ہوتی یا مودی ہندوؤں کے ہردئے سمراٹ ہوتے تو 2014 میں ایک لمبی پلاننگ کر کے انا ہزارے کو کانگریس کے مقابلے میں کھڑا کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی اور نہ لعل کرشن اڈوانی کے مقابلے میں اپنے نام پر بطور وزیر اعظم مہر لگوانے کیلئے نریندر مودی کو سرمایہ داروں کی پریڈ کرانی پڑتی۔2014 میں کانگریس کا اقتدار سے بے دخل ہونا ایک سیاسی اتفاق کے سوا اور کچھ نہیں اور اس خلا کو فطری طور پر بی جے پی کے ذریعہ ہی پر ہونا تھا سو ہوا۔ لیکن 2019کا انتخاب بی جے پی ہارتے ہارتے اس لئے رہ گئی کہ عین انتخابی مرحلے کے دوران پلوامہ میں بم بلاسٹ ہو گیا۔اور نیشنل سیکیوریٹی کا ایجنڈہ تمام ایجنڈوں پر حاوی ہو گیا۔لیکن 2024 کا عام انتخاب ایسے ماحول میں لڑا جانے والا ہے جب مہاراشٹرا بی جے پی کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے ،بہار میں نتیش کمار نے بھی یہ طے کر رکھا ہے کہ اس بار بہار سے اس جھوٹی پارٹی کو نکال باہر کرنا ہے۔بنگال میں ممتا بنرجی الگ خار کھائے بیٹھی ہیں کہ 2019میں جوسیٹیں بی جے پی نے حاصل کر لی تھیں انہیں کسی صورت واپس لینی ہیں۔اور مغربی بنگال کے سیکولر لوگ ممتا بنرجی کی پشت پرکھڑے ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔گذشتہ سال اسمبلی انتخاب میں بنگال میں بی جے پی کی کراری شکست اس کا ثبوت ہے۔اب ایسے میں اپنے تمام وعدوں کو زمین پر اتارنے میں ناکام رہنے والی بی جے پی اگر ان ریاستوں میں فسادات کی کاشت نہ کرے تو پھر کیا کرے۔ بی جے پی کیلئے ہندو مسلم فساد کرانا اس لئے بھی آسان ہے کہ فی الوقت مرکز میں اس کی سرکار ہے اور پورے ملک کی انٹیلی جنس اس کے قبضے میں ہے۔بہار کے رہتاس ،منیر شریف اور بہار شریف میں جو کچھ ہوا اور جس نے آگ لگائی سب کی پرتیں کھلنے لگی ہیں اور ابتدائی تفتیش میں یہ باتیں سامنے آنے لگی ہیں کہ بہار میں بڑے پیمانے پر دنگوں کی پلاننگ تھی لیکن نتیش کمار کی بروقت مداخلت اور تمام بڑے پولس آفیسروں کے رابطے میں آجانے کی وجہ سے ڈیڑھ سے دو گھنٹوں میں حالات کنٹرول میں آگئے اور ملزمین کی گرفتاری کے بعد ان کی نشاندہی پر دیگر مقامات پر ہونے والے فسادات کو برپا ہونے سے پہلے ہی روک دیا گیا۔
بہار ہو یا بنگال ان فسادات پر جس سرعت کے ساتھ کنٹرول کیا گیا ہے اس سے عوام کا اعتماد بھی ان سرکاروں پر بحال ہوا ہے ،اور اب ضرورت ہے کہ ملوث افراد کو قانون کے دائرے میں لے کر ان پر سخت کارروائی بھی کی جائے اور جن لوگوں کے گھروں ،دکانوں اور اداروں کو نقصان پہنچا ہے ان کو معاوضہ مل جائے۔یقینا یہ ایک حادثہ تھا اور حادثات کو رونما ہونے سے پہلے روکا نہیں جا سکتا ،لیکن حکومت اگر سنجیدہ ہو تو وہ اسے وسیع پیمانے پر پھیلنے سے نہ صرف روک سکتی ہے بلکہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دے کر ان کے حوصلوں کو توڑ بھی سکتی ہے۔بہارکے عام لوگ نتیش کمار سے یہی توقع کرتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist