عبدالحسیب
نئی دہلی: دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سےسودیا نے تہاڑ جیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھاہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت پر سوالات اٹھائے۔خط میں، جس کی ایک کاپی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا تھا، سسودیا نے پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ملک کی ترقی کے لیےایک تعلیم یافتہ وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔ سسودیا دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں فی الحال جیل میں ہیں۔ سسودیا نے کہا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے جب میں وزیر اعظم کو یہ کہتے ہوئے سنتا ہوں کہ ہم گندے نالے میں پائپ ڈال کر گندی گیس سے چائے یا کھانا بنا سکتے ہیں۔ کیا نالے کی گندی گیس چائے اور کھانا بنانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے؟ یقیناً نہیں۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ریڈار بادلوں کے پیچھے اڑتے ہوائی جہاز کو نہیں پکڑ سکتے، وہ پوری دنیا میں ہنسی کا پاتر بن جاتے ہیں۔ اسکولوں اور کالجوں کے طلباء ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ میں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں پی ایم مودی کہہ رہے ہیں کہ میں اتنا پڑھا لکھا نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی تعلیم گاو¿ں کے ایک اسکول میں حاصل کی ہے۔ کیا یہ کہنا فخر کی بات ہے کہ کوئی ان پڑھ ہے یا کم تعلیم یافتہ؟پی ایم مودی پر تنقید جاری رکھتے ہوئے، سسودیا نے کہاکہ ملک کے نوجوان آج پرجوش ہیں، وہ کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ مواقع کی تلاش میں ہیں، وہ دنیا کو جیتنا چاہتے ہیں، وہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں کمال کرنا چاہتے ہیں۔ تعلیم یافتہ وزیر اعظم نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟سسودیا نے الزام لگایا کہ ملک بھر میں 60,000 اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف آبادی بڑھ رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ سرکاری سکولوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونا چاہیے، اگر سرکاری سکولوں کا معیار بہتر کیا جا سکتا ہے تو والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے نکال کر سرکاری سکولوں میں داخل کروا سکتے ہیں، جیسا کہ دہلی میں ہوا ہے۔ لیکن سرکاری اسکولوں کو بند کرنا خطرناک ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت تعلیم کو ترجیح نہیں دیتی۔ اگر ہم بچوں کو اچھی تعلیم نہیں دے سکتے تو کیا ملک ترقی کرے گا؟ کبھی نہیں!سسودیا کے جذبات کی بازگشت کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ملک کے لیے ان پڑھ وزیر اعظم کا ہونا خطرناک ہے۔31 مارچ کو، کیجریوال کو گجرات ہائی کورٹ نے 25,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا جب انہوں نے چیف انفارمیشن کمشنر کے 2016 کے حکم کو مسترد کر دیا جس میں گجرات یونیورسٹی کو پی ایم مودی کی گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری کی تفصیلات اے اے پی لیڈر کو فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔جواب میں، کیجریوال نے کہا کہ عدالت کے فیصلے نے لوگوں کے ذہنوں میں بہت سے سوالات اٹھائے ہیں۔ کیجریوال نے کہاکہ انہوں نے اب وزیر اعظم کی ڈگریوں کے مکمل طور پر جعلی ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔












