نئی دہلی، حزب اختلاف کے اہم ایشو کو جھٹکا دیتے ہوئے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر اجیت پوار نے اپنے والد شرد پوار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کی اور انتخابات کے دوران استعمال ہونے والی ای وی ایم مشین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے جونئیر پوار نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں کیا خرابی ہے؟ مجھے ذاتی طور پر اس پر پورا بھروسہ ہے۔ جب لوگ الیکشن ہار جاتے ہیں تو عوام کے فیصلے کو قبول کرنے کے بجائے وہ ای وی ایم کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ ای وی ایم تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پوار نے سوال کیا کہ اگر واقعی ای وی ایم میں دھاندلی ہوتی تو اپوزیشن پارٹیاں کبھی الیکشن نہیں جیت پاتیں اور پنجاب، دہلی، راجستھان، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، آندھرا پردیش جیسی ریاستوں میں الیکشن جیتنے میں ناکام ہوتیں۔ ، تلنگانہ، کیرالہ یا تمل ناڈو۔میں اقتدار میں نہیں آتیں ۔ مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پوار نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر ای وی ایم میں دھاندلی ممکن ہے۔ وزیر اعظم کا ذکر کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ 2014 میں الیکشن جیتنے کے بعد مودی کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، حقیقت یہ ہے کہ وہ عوام میں بہت مقبول ہوئے اور بی جے پی نے ان کی وجہ سے کئی ریاستوں میں انتخابات جیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی قیادت میں بی جے پی نے 2014 اور 2019 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے اپنا کارنامہ دہرایا. پوار نے یہ بھی کہا کہ نو سال اقتدار میں رہنے کے بعد وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت پر سوال اٹھانے کا کیا فائدہ ہے جب ملک کے سامنے بے روزگاری، مہنگائی، کسانوں کے مسائل جیسے بڑے مسائل موجود ہیں۔ "سیاست میں تعلیم کوئی پیمانہ نہیں ہے”اجیت پوار نے کہا، کہ لوگ ان کا کام دیکھیں۔ سیاست میں تعلیم کو بہت اہم پیرامیٹر نہیں سمجھا جاتا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح مہاراشٹر میں وسنت دادا پاٹل جیسے سابق وزرائے اعلیٰ بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ نہیں تھے لیکن ان میں بہترین انتظامی صلاحیتیں تھیں اور انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ پوار نے کہا، وسنت دادا پاٹل کے دور میں ریاست بھر میں کئی ممتاز تعلیمی ادارے بھی قائم ہوئے۔












