نئی دہلی، انڈین نیشنل کانگریس ک
ا ایک وفد جس میں سینئر ایڈوکیٹ اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پرتاپ باجوہ، ممبر آف پارلیامنٹ (راجیہ سبھا)ناصر حسین پرنو جھا سکریٹری اے آئی سی سی، ( صدر دفتر) اور شری ونیت پونیا، (سیکرٹری، اے آئی سی سی (میڈیا ڈپارٹمنٹ) نے عزت مآب چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور نہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں مندرجہ ذیل مسئلہ پر غور کرنے کی گذارش کی۔
کرناٹک
1- مختلف اشتہارات کے حوالے سے INC کو اجازت دینے سے انکار کے خلاف اپیل میں شکایت کی گئی۔ آئی این سی نے نشاندہی کی کہ ماضی میں بی جے پی نے بغیر کسی روک ٹوک کے ریاست کرناٹک میں آئی این سی کے خلاف گندی مہم چلارکھی ہے۔ اس کے باوجود INC کو ایسے اشتہارات چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جو اس کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔
2-ریاست میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے اعلان سے 48 گھنٹے قبل حکمراں بی جے پی حکومت کی طرف سے مختلف ٹینڈرز جاری کیے گئے تھے۔ تقریبا 16000 کروڑ مالیت کے اس ٹینڈرز کی تفصیل بھی ہم نے جمع کرائے ہیں۔ یہ ریاستی انتخابات کے نتائج کو متاثر کرنے کی براہ راست اور صریح کوشش ہے۔ نتیجے کے طور پر، ہم نے ECI کے سامنے درخوست کی کہ ان کی جانچ پڑتال کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سزا دی جائے اور کم از کم، انتخابات کے اختتام تک حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
3-سی ای او کے دفتر میں، ایسے لوگ ہیں جو 6 سال سے زیادہ عرصے سے خدمات انجام دے رہے ہیں جو ای سی آئی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر 3 سال بعد افسران کو تبدیل کیا جانا لازمی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے تعصب کو روکا جا سکے۔ آئی این سی نے ایسے تمام افسران کی فہرست پیش کی ہے اور اس قاعدے کو نافذ کرنے کو کہا ۔












