بلند شہر ، ضلع میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت تھانہ چھتاری پو لیس اور سواٹ ٹیم (دیہی )نے مشتر کہ طور پر کارروائی کر تے ہوئے مخبر کی اطلا ع پر بین ریاستی چور گروہ کے چار شا طر چوروں کو گرفتار کیا ہے ۔ملزمین کے قبضہ سے ہزاروں کی نقدی ،دو موٹر سا ئیکل او ر ناجائزہ اسلحہ بر آمد کر تے ہوئے مقدمہ درج کرکے انھیں جیل بھیج دیاہے ۔
اطلاع کے مطا بق چھتاری تھانہ انچار ستیندر کمار نے بتایا کہ پو لیس اور سواٹ ٹیم علاقہ میں گشت و چیکنگ پر مامور تھی ۔اسی دوران مخبر کے ذریعہ ملی اطلا ع کی بنیاد پر مو ضع نگلیا کی پلیا کے پاس سے گاڑی چور گروہ کے 4شا طر چوروں کو گرفتار کیا ۔جن کے قبضہ سے 40ہزار 600روپئے نقد،2موٹر سا ئیکل ،ناجائز اسلحہ وغیرہ بر آمد ہوا ۔پو لیس نے ملزمین کے نام پرکاش نگر تھانہ کوتوالی دیہات ضلع دتیا مدھیہ پردیش ساکن شیت کمار ولد رام سروپ ،ایو دھیا پر ساد ولد جینوفا ،شوکیندر ولد شم تری اور مدھیہ پردیش کے ضلع گونا کے سنگواسا ساکن دیور کنڈی ولد ہریندر بتا ئے ہیں ۔پو لیس کے مطا بق ملزمین شاطر قسم کے چورہیں جو الگ الگ صوبوں ،اضلاع کی منڈیو ں میں جاکر جانکاری حاصل کرنے کے بعد لوگوں کے روپیوں سے بھرے بیگ چوری کرکے فرار ہوجاتے ہیں ۔چوری کئے گئے روپیوں سے ملزمین اپنے شوق پورے کرتے ہیں ،جبکہ بر آمد موٹر سا ئیکل کے بارے میں ملزمین نے بتایا کہ دونوں بائک ان کے رشتہ داروں کی ہیں جنھیں واردات کے وقت استعمال کیا جاتاہے ۔پو لیس پوچھ تاچھ میں ملزمین نے بلند شہر کے تھانہ ڈبائی اور چھتاری سمیت ضلع متھرا کے تھانہ مگو ررا علاقہ میں چوری کی وارداتوں کوانجام دینا بتایاہے ۔پو لیس نے معا ملہ درج کرکے ملزمین کوجیل بھیج دیاہے ۔












