• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 5, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

سرسید کے مشن اور تحریک کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے :ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 4, 2022
0 0
A A
سرسید کے مشن اور تحریک کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے :ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، موجودہ دور میں کی اہمیت، افادیت اور معنویت کا ذکر کرتے ہوئے صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (بہار) اور آل انڈیا علماء بورڈ بہار کے صدر ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی نے کہاکہ سرسید کے مشن اور تحریک کے اثرات پوری دنیا میں مرتب ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سیمانچل سرکل آف دہلی کے زیر اہتمام منعقد ہ ایک انٹر نیشنل ویبینار بعنوان ”سرسید احمد خان کے کار نامے اور موجودہ دور میں ان کی معنویت، سیمانچل کے پس منظر میں ” مہمان خصوصی کی حیثیت شرکت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ سرسید کی شخصیت ایک ہمہ گیر شخصیت تھی۔ان کی شخصیت اور مشن کا تعارف ایک اجلاس میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ قوم ملت کے تعلق سے فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری آرزو ہے کہ میں قوم کے بچوں کو آسمان کے تاروں سے اونچا اور سورج سے زیادہ چمکتا دیکھوں، یہ تبھی ممکن جب ہم سر سید کے بتائے ہوئے تعلیمی راستے اختیار کریں گے اور اس مشن کو گھر گھر تک پہونچائیں گے ۔ مولانا اشہد جمال ندوی استاذ سینئر سیکنڈری اسکول علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ نے اپنے کلیدی خطبہ میں کہا کہ ان کیلئے سب سے بہترین خراجِ عقیدت یہ ہے کہ ان کے نام پر ہرسال دس بیس معیاری اسکول، پانچ دس کالجیز اور دو چار یونیورسٹیاں بنانے کا منصوبہ بنایا جائے اور ان کے تعلیمی میشن کو آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سیمانچل والوں کی خوش قسمتی ہے کہ سیمانچل میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا برانچ کئی سال قبل قائم ہوچکاہے اور وہاں باضابطہ تعلیم ہورہی ہے ۔ انہوں نے مدارس کے نصاب تعلیم میں اصلاح اور مدارس کو مین اسٹریم میں لانا وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیاری کرانے والے مراکز سے بھر پور فایدہ اٹھانا چاہیے ۔ سینئر سکینڈری اسکول گرلس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فزکس کے استاذ احمد حسین نے سیمانچل سرکل آف دہلی کے ذ مہ داران کو مبارکباددیتے ہوئے فرمایا کہ سیمانچل میں تعلیم کے ساتھ مورل ایجوکیشن کی بھی بہت ضرورت ہے ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ سرسید نے تعلیمی ادارہ قائم کرنے کے ساتھ ”تہذیب الاخلاق” رسالہ بھی جاری کیا تاکہ عوام وخواص کی اخلاقی تربیت بھی ہوسکے ۔علاقے میں تعلیمی پسماندگی کے ساتھ اخلاقی گراوٹ بھی ہے ۔سیمانچل سرکل آف دہلی کے صدر اور یواین آئی کے سینئر صحافی عابد انور نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ سر سید ہندو مسلم اتحاد بڑے حامی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 1857ء کی جنگ آزادی میں ناکامی اور ناقابل فراموش جانی اور مالی نقصان کے بعد مسلمانوں کی زوال اور پسماندگی سے نکالنے اور عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے دو تعلیمی تحریک برپا ہوئی ایک کی قیادت مولانا قاسم نانوتوی نے کی جب کہ دوسری تعلیمی تحریک کی قیادت سرسید احمد خان نے ۔مولانا نانوتوی کے قیادت میں دارالعلوم دیوبند کا قیام عمل میں آیا تو سرسید کی قیادت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا۔ حسن اتفاق کہ دونوں بزرگ ہم درس اور ہم جماعت رہے ۔ دوحہ قطر سے ڈاکٹر زبیر عالم علیگ نے سرسید احمد خان کی حیات وخدمات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ لڑکیوں تعلیم وترتیب پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ سر سید کو عظیم شخصیت بنا نے میں ان کی ماں کا بہت اہم رول تھا۔ جب مائیں تعلیم وتربیت یافتہ ہوں گی تب قوم میں عظیم قائد اور رہنما پیدا ہوں گے ۔ انہوں کہاکہ دینی و دنیاوی تعلیم کی تقسیم کو ختم کرنا چاہیے بلکہ ہر وہ علم جو انسانیت کیلئے مفید ہے علم صحیح اور اس کا حاصل کرنا جائز ہے ۔سیمانچل سرکل آف دہلی کے جنرل سیکرٹری اور ویبینار کے کنوینر مہربانی علی فلاحی نے سرسید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرسید جیسی عظیم شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے ۔سرسید کا ہم ہندوستانیوں پر عموما اور مسلمانوں پر خصوصاً بہت بڑا احسان ہے ۔اس کا تقاضہ ہے کہ ہم سب سرسید کو اپنا تعلیمی قائد مان کر اس کے مشن کو آ گے بڑھائیں۔ سمیانچل کی تعلیم کی عمومی صورت حال بہت مایوس کن ہے ۔ 2011 کی مردم شُماری کے مطابق یہاں کی قریبا آدھی آبادی ناخواندہ ہیں اور سیمانچل سرکل آف دہلی کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد علاقے اور خطے میں تعلیمی تحریک چلاکر تعلیمی پسماندگی دور کرنا ہے ۔پروگرام میں ان کے علاوہ عزیزہ مریم سلام طالبہ ایم بی بی ایس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ اور حافظ نہال نے بھی خطاب فرمایا۔اس ویبینار میں دہلی، پٹنہ۔علی گڑھ، سیمانچل، نیپال، قطردبئی اور سعودی عرب اور دیگر مقامات سے معتدبہ تعداد میں باذوق سامعین شریک تھے ۔پروگرام کا آغاز حافظ مرتضی ندوی کے کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔استقبالیہ کلمات جناب شمیم احمد ندوی نائب صدر سیمانچل سرکل آف دہلی نے پیش کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist