• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

’آپ ‘کوقومی حیثیت’ معجزانہ اور ناقابل تصور‘ کامیابی

سید مجاہد حسین

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 12, 2023
0 0
A A
’آپ ‘کوقومی حیثیت’ معجزانہ اور ناقابل تصور‘ کامیابی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ، قومی الیکشن کمیشن کی جانب سے عام آدمی پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ ملنے کے بعد پارٹی میں جشن ہے ۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال بھی اس قدم سے بے حد خوش ہیں ۔ 10 سال کے قلیل عرصے میں قومی پارٹی کی نئی حاصل شدہ حیثیت کو ایک ’معجزانہ اور ناقابل تصور‘ کامیابی قرار دیتے ہوئے، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ اپنے ساتھ ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی لاتا ہے۔آج دہلی میں پارٹی ہید کوارٹر سے انہوںنے ایک خصوصی موبائل نمبر 9871010101 جاری کرتے ہو ئے بھارت کو نمبر 1ملک بننانے کیلئے لوگوں سے پارٹی جوائن کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ لوگ پارٹی جوائین کریں اوربھارت کونمبر ون بنائیں ۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے منگل کو تمام حامیوں، خیر خواہوں اور ناقدین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایمانداری، حد درجہ کی حب الوطنی اور انسانیت ،پارٹی کے نظریے کے تین ستون ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب اے اے پی بنی تھی تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہمارا ایک ایم ایل اے بھی بن سکے گا، لیکن یہ 10 سال بعد ہی قومی پارٹی بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ اے اے پی پر ملک کے کروڑوں لوگوں کی امید اب یقین بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب عام آدمی پارٹی بنی تو ہمارے پاس نہ پیسہ تھا اور نہ آدمی۔ دس سال بعد ہمارے پاس آدمی بہت ہیں لیکن آج بھی پیسہ نہیں لیکن ایشور ہمارے ساتھ ہے ۔ ہماری کوئی حیثیت نہیں تھی۔ ایشور ہمیں صفر سے یہاں تک لے آیا ہے ۔انہوںنے لوگوں سے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کی اپیل کی۔دہلی میں ہیڈکوارٹر سے کارکنان سے خطاب کے دوران انہوں نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے اس پر نشانہ سادھا ۔انہوں نے کہا کہ’’ وہ تم سب کو جیل میں ڈال دینگے ،سب کا نمبر آئے گا۔سات ،آٹھ مہینے جیل میں رہنے کیلئے تیار ہوجائو،بعد میں وہ تم کو ضمانت دے دینگے کیونکہ آپ بے قصور ہونگے ۔اگر آپ ڈر رہے ہیں تو ’آپ ‘پارٹی چھوڑ دیجئے ‘‘۔انہوںنے کہا کہ ’’اگر کوئی پیسے یا عہدہ کا لالچی ہے تو پارٹی چھوڑ دیں ،اس کا مطلب آپ غلط جگہ آئے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ ملنے کے بعد ہماری ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں ۔انہوںنے اس فیصلے کیلئے ان سب کا شکریہ ادا کیا جو پارٹی کے حامی ہیں اور اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر منیش سسودیا اور ستیندر جین کو بہت یاد کیا جا رہا ہے ۔ وہ بھی یہاں ہوتے تو ہماری خوشیوں میں مزید اضافہ ہو جاتا۔ وہ ملک اور ہم سب کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اس وقت ملک کی تمام ملک دشمن طاقتیں، جو اس ملک کی بھلائی اور ترقی نہیں چاہتیں، مل کر عام آدمی پارٹی کی مخالفت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے نظریے کو یاد رکھیں۔ عام آدمی پارٹی کے نظریے کے تین ستون ہیں۔ پہلے کٹر ایمانداری… ہم مر جائیں گے لیکن ملک کے ساتھ غداری اور بے ایمانی نہیں کریں گے ۔ دوسرا، کٹر حب الوطنی – ملک کے لیے جان حاضر ہے ۔ ضرورت پڑی تو پھانسی پر چڑھ جائیں گے ۔ تیسرا، انسانیت – انسانوں کو انسان سمجھا جانا چاہیے ۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ہم نے پہلی بار دکھایا ہے کہ الیکشن ایمانداری سے لڑے جا سکتے ہیں اور جیتے بھی جا سکتے ہیں۔ ہم نے دکھایا ہے کہ حکومت کو ایمانداری سے چلایا جا سکتا ہے اور کامیاب حکومت چلائی جا سکتی ہے ۔ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ کامیاب حکومت ایمانداری سے چلائی جا سکتی ہے ، بے ایمانی سے نہیں۔ ہم سب کا خواب ہے کہ ہندوستان دنیا کا نمبر 1 ملک بن جائے ۔ ہندوستان دنیا میں نمبر 1 ملک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
دریں اثنا، راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے تمام کارکنوں اور حامیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر کیجریوال کی قابل قیادت میں عام آدمی پارٹی صرف 10 سالوں میں ایک قومی پارٹی بن گئی ہے ۔ آج یہ ایک خواب پورا ہونے والا ہے ۔ بی جے پی اور کانگریس سمیت دیگر پارٹیاں ہمارا مذاق اڑاتی تھیں کہ بہت جلد اونٹ پہاڑ سے نیچے آجائے گا، لیکن کم وسائل کے باوجود یہ خواب اروند کیجریوال کی موثر قیادت اور ہر ایک کی محنت کی وجہ سے 10 سال میں پورا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت نے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

 

 

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist