• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ساندل گاؤں کے زخمی نمازیوں سے ملاقات

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 12, 2023
0 0
A A
جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ساندل گاؤں کے زخمی نمازیوں سے ملاقات
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ؍پانی پت، صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب مولانا یحییٰ کریمی کی قیادت میں سونی پت کے ساندل کلاں میں نمازیوں پر ہوئے حملے کی تحقیق اور متاثرین کی داد رسی کیلئے پہنچا۔ واضح ہو کہ سندال کلاں گاؤں مقامی شرپسندوں نے عین تراویح کی نماز کے دوران جب کہ لوگ سجدے میں تھے لاٹھی ڈنڈے اور دھار دار اسلحوں سے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے دس سے بارہ نمازی بری طرح زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں عورتیں، بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔ پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے، لیکن اس کے باوجود اکثریتی طبقہ کے اس گاؤں میں جہاں محض 15 گھر مسلمانوں کے ہیں، وہاں کے مسلمان خوف زدہ اور ڈرے ہوئے ہیں۔
جمعیۃ علماء کے وفد نے سب سے پہلے سونی پت کے سول اسپتال میں زیر علاج اللہ مہر سے ملاقات کی جن کی عمر 84 سال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بغیر کسی جھگڑے اور تناؤ ان شرپسندوں نے ان پر اور ان کے دیگر ساتھی نمازیوں پر حملہ کردیا، ہمیں اس کا بالکل احساس نہیں تھا، حملہ آور ہمارے پڑوسی ہیں، ہمارے سامنے بڑے ہوئے، ہمارے بچوں کی طرح تھے، جب ملک تقسیم ہوا، بڑی تعداد میں لوگ ہجرت کرگئے، لیکن میں نے اس دھرتی کو چنا،میں آج 84 سال کا ہوگیا ہوں، ان میں سے بہت سارے لوگوں کے دادا پردادا کی عمر کا ہوں، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ اپنے وطن میں ایسا ہوگا، آج میرا ہاتھ توڑدیا گیا لیکن اس سے زیادہ میرا دل زخمی ہے۔
جمعیۃ کے وفد نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور امید ظاہر کی کہ ظالموں کو سخت سزا ملے گی۔ اس کے بعد جمعیۃ کے وفد نے پی جی آئی خان پور کلاں کا دورہ کیا جس میں شدیدزخمی زیر علاج ہیں، وہاں پر وفد کی ملاقات اشتیاق علی، صابر علی، زلیخا زوجہ اشتیاق، نرگس، زرینہ زوجہ صابر علی، علی تاب سے ہوئی۔ یہ سب شر پسندوں کے حملے میں شدید طور سے زخمی ہیں۔ اشتیاق علی 63سال کے ہیں اور یومیہ مزدور ہیں، انہوں نے بتایا کہ نہ صرف یہ کہ مسجد اور نمازیوں پر حملہ کیا گیا کیا بلکہ قرآن مجید کو پھاڑ یا اس کے بعد ہمارے گھروں پر بھی ان لوگوں نے حملہ کیا عورتوں، بچوں بوڑھوں کو مارا۔
آج ہم بہت بے بس ہیں، گرچہ ملزموں کو جیل کے اندر بند کر دیا گیا ہے لیکن اس گاؤں میں ہمارا مستقبل اب کیا ہے، جہاں ہم چھوٹی سی مسجد میں پانچ وقت کی نماز ادا کرتے تھے اور ہم میں سے بہت سارے لوگ بہت غریب ہیں۔ اس موقع پر ایک زخمی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کو بچانے کے لیے اس کے بدن پر گر گئی، تو شر پسندوں نے میرے اوپر لاٹھی برسائی، اس سے میری ہڈی ٹوٹ گئی، اس نے بتایا کہ ان کا حملہ اتنا وحشیانہ تھا کہ محسوس ہوا کہ وہ ہمیں مٹا دینا چاہتے ہیں۔ وہاں زیر علاج علی تاب پہلے سے ہی کافی دنوں سے بیمار چلا آرہا تھا، شرپسندوں نے اس کے پاؤں پر اس طرح حملہ کیا ہے کہ اب طویل عرصے تک اس کا اٹھنا ،چلنا پھرنا مشکل ہے، تاب کو پہلے سے ٹی وی جیسی مہلک بیماری ہے اور اس کا علاج بھی چل رہا تھا، قائد وفد نے اس کی مالی مدد بھی کی۔ وفد نے لوگوں کو ایمان پر قائم رہنے اور صبر کی تلقین کی۔
اس موقع پر مولانا یحییٰ کریمی نے یقین دلایا کہ اس واقعے کی مکمل رپورٹ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی صاحب کی خدمت میں پیش کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر وزیر اعلی کو خط لکھ کر متوجہ کیا جائے گا۔ انھوں نے انتظامیہ سے امن و امان بحال رکھنے اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دلانے کا مطالبہ کیا، نیریہ مطالبہ بھی کیا کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اور مصالحت اور نرمی کی غیر ضروری تجویز نہ رکھی جائے۔ جمعیۃ کے وفد میں قائد مولانا یحییٰ کریمی کے علاوہ مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی دفتر جمعیۃ علماء ہند، حاجی اکرام صدر جمعیۃ علماء پانی پت، مولانا ناظر کریمی، مولانا ساجد قاسمی، اور مقامی عالم دین مولانا قاری زاہد حسین شامل ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist