نئی دہلی سماج نیوز سروس
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین مختار احمد کی جانب سے نظام الدین میں واقع کمیونٹی سینٹر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔جس میں ریاستی

وزیر خوراک و رسد عمران حسین ، ڈپٹی مئیر آل محمد اقبال ، ممبر اسمبلی اور حج کمیٹی کے ممبر عبد الرجمن ، دہلی وقف بورڈ چیئرمین اسمبلی امانت اللہ خان ، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان منصوری ، غازی پور مرغا مچھلی منڈی چیئرمین مہربان قریشی ، عام آدمی پارٹی لیڈراور آزاد پور منڈی چیئرمین عادل احمد خان ، دریا گنج وارڈ کی کونسلر ساریکا چودھری ، بلی ماران وارڈ کے کونسلر محمد صادق ، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزکٹیو آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد عارفی ،دہلی سلیکشن بورڈ کے ڈپٹی سکریٹری جاوید عالم خان ، نظام الدین ویسٹ آر ڈبلیو اے کے صدر محمد حنیف ، سینئر لیڈر مرزا جاوید علی ،محمد ابرار ریٹائرڈ آئی آر ایس، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق ممبر سید شاداب حسین رضوی اشرفی ، سینئر حج رضاکار حاجی ظہور اٹیچی والے ، حج رضاکار حاجی محمد ادریس خان ، حاجی محمد اسعد میاں، وغیرہ نے شرکت کی
اس موقع پر میزبانی کرتے ہوئے مختار احمد نے کہا کہ روزہ افطار کا اہتمام ہماری وراثت اور روایت ہے جسکو برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے گنگا جمنی تہذیب کی نشانی ہے جسے خاص طور پر دہلی والے اچھی طرح جانتے ہیں












