نئی دہلی، جعفرآباد ویلکم عید گاہ کمیٹی کے عہدیداران نے چوہان با نگر وارڈ کے سابق کونسلر اور بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد کو عید الفطر کی تیاریوں کو لیکر عید گاہ کا دورہ کرایا۔اور مطالبہ کیا کہ عید کی نماز سے قبل کم از کم دو مرتبہ عید گاہ کی صاف،صفائی کرائی جائے۔ساتھ ہی عید گاہ میں چل رہے تعمیراتی کام کی وجہ سے جو ملبہ پڑا ہوا ہے اس کو بھی اٹھوایا جائے۔عید گاہ کمیٹی کے عہدیداران کی تفصیلی بات سننے کے بعد چودھری زبیر احمد نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عید گاہ جعفرآباد کی پہچان ہے اس کی تعمیر، تزئین کاری،اور صاف،صفائی، کیلئے جو بھی مدد ممکن ہو سکے گی اس کے لیے ہم پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کی نماز سے پہلے پوری عید گاہ کی صفائی کا کام کو پورا کیا جائیگا۔تاہم جتنا بھی ملبہ یہاں پڑا ہوا ہے اسکو بھی اٹھوایا جائے گا۔چودھری زبیر احمد کی یقین دہانی کے بعد عید گاہ کمیٹی نے زبیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر زبیر احمد کے ہمراہ حاجی سرور،حاجی ناصر ،حاجی جاوید،دہلی پردیش کانگرس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید،حاجی چاند سیفی،جرّار احمد،شاہد سیفی ،شباب بھائی، اسلم ملک،وغیرہ موجود تھے۔












