• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بنگالی مارکیٹ مسجد بلڈوزر کارروائی معاملہ، دہلی وقف بورڈ کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 13, 2023
0 0
A A
بنگالی مارکیٹ مسجد بلڈوزر کارروائی معاملہ، دہلی وقف بورڈ کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،آج دہلی وقف بورڈ کو بنگالی مارکیٹ مسجد و مدرسہ کی دیوار پر چلائے گئے بلڈوزراور انہدامی کارروائی معاملہ میں اس وقت بڑی راحت ملی جب دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کے اسٹینڈنگ کونسل کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ آئندہ اس طرح کا عمل نہ دہرایا جائے۔ہائی کورٹ کی سنگل جج بنچ نے بنگالی مارکیٹ واقع مسجد و مدرسہ تحفیظ القرآن کی دیوار پر ایل اینڈ ڈی او کے ذریعہ چلائے گئے بلڈوزر اور انہدامی کارروائی پر نا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا دوبارہ نا ہو اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ آئندہ سماعت تک ایل اینڈ ڈی او ،ڈی ڈی اے ،مرکزی حکومت کے ذریعہ 123وقف جائدادکو متاثر کرنے والا کوئی عمل نا ہو۔تفصیل کے مطابق آج دہلی وقف بورڈ کی بابر روڈ مسجد، بنگالی مارکیٹ، نئی دہلی کی بائونڈری وال کے انہدام کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کی سنگل جج بنچ نے مرکزی حکومت کے اسٹینڈنگ کونسل کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ ایسی کوئی حرکت نہ دہرائی جائے۔ بنچ نے برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ جواب دہندگان، یونین آف انڈیا/ایل اینڈ ڈی او، ڈی ڈی اے کی طرف سے 123 وقف املاک میں سے کسی پر بھی اگلی تاریخ تک ایسی کوئی کارروائی نہ کی جائے جو ان جائداد کی حیثیت کو متاثر کرنے والی ہو ۔یہ ہدایت ہائی کورٹ نے دہلی وقف بورڈ کی جانب سے 123وقف جائداد کے پہلے سے چل رہے معاملہ میں مسجد ومدرسہ بنگالی مارکیٹ، نئی دہلی کی بائونڈری وال پر 11اپریل کو علی الصبح ایل اینڈ ڈی او کی جانب سے بلڈوزر کے ذریعہ کی گئی انہدامی کارروائی کے خلاف عبوری راحت کے لئے لگائی گئی درخواست پر جاری کی۔ درخواست کی سماعت کے لئے اگلی تاریخ 18.04.2023 کو مقرر کی گئی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کی اس ہدایت کے بعد بورڈ چئرمین امانت اللہ خان نے راحت کی سانس لیتے ہوئے کہا کہ 123وقف جائداد معاملہ میں یہ اچھی پہل ہوئی ہے اور اس سے انشاءاللہ 123وقف جائدادوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے آگے کہا ہم وقف جائدادوں کی حفاظت کے لئے پابند عہد ہیں اور انشاءاللہ ہم کامیاب ہوں گے۔عدالت میں وقف بورڈ کی نمائندگی مسٹر راہل مہرا سینئر ایڈووکیٹ اوربورڈ کے اسٹینڈنگ کونسل جناب وجیہ شفیق نے کی جبکہ مرکزی حکومت /ایل اینڈ ڈی او کی نمائندگی مرکزی حکومت کے اسٹینڈنگ کونسل مسٹر کیرتیمان سنگھ اور ڈی ڈی اے کی نمائندگی محترمہ شوبھنا تکیار ایڈووکیٹ کے ذریعے کی گئی۔یہ بات بھی غور طلب ہے کہ سید کلب جواد اور بہادر عباس نقوی کی طرف سے دہلی کی شیعہ املاک کے تعلق سے دائر متعلقہ معاملے میں کوئی پیش نہیں ہوا۔یاد رہے کہ منگل کے روز علی الصبح ایل اینڈ ڈی او نے بھاری بھرکم پولیس فورس اور دوسرے حفاظتی دستوں کی معیت میں بنگالی مارکیٹ واقع کئی سو سال پرانی مسجد و مدرسہ کی عمارت کی باو¿نڈری وال کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کردیا تھا جس کا نا کوئی نوٹس اور نا ہی کوئی اطلاع دہلی وقف بورڈ یا مسجد کے متولی کو دی گئی ۔اس وقت موقع پر جاکر امانت اللہ خان نے حالات کا جائزہ لیا اور بلڈوزر کی مزید انہدامی کارروائی کو رکوایا،اس درمیان امانت اللہ خان کی وہاں موجود افسران سے نوک جھونک اور بحث بھی ہوئی اور جب اس کارروائی کا آرڈر ایل اینڈ ڈی اوافسران سے مانگا گیا تو وہ بغلیں جھانکتے نظر آئے جس کے خلاف دہلی وقف بورڈ نے عدالت میں درخواست دائر کی اور دہلی ہائی کورٹ سے معاملہ میں آگے سے ایسی کسی کارروائی کے نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist