• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دفعہ 341کے تحت مسلمانو ں کو محرو م کیا جانا آئین کےخلاف

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 13, 2023
0 0
A A
دفعہ 341کے تحت مسلمانو ں کو محرو م کیا جانا آئین کےخلاف
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، دلت سے مسلمان ہونے والوں کو دفعہ341 کے تحت ملنے والے فوائد سے محروم کیے جانے کے 37سال بعد سپریم کورٹ میں ایک بار پھر انصاف دلانے کی کوشش ہورہی ہے۔ اس سلسلے میں جمعیۃ علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی طرف سے ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی جس پر آج سماعت ہوئی۔ جمعیۃعلماءہند کی طرف سے سینئر وکیل سی یو سنگھ اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈایم آر شمشاد پیش ہوئے۔ اس سلسلے میں جمعیۃ علماءہند نے اپنی عرضی میں جسٹس رنگا ناتھ مشرا کمیشن کا حوالہ دیاتھا، جس میں مسلمانوں اور دلت عیسائیوں کو درج فہرست ذاتوں (ایس سی) کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ حالاں کہ حکومت ہند نے رنگاناتھ مشرا کمیشن کی مخالفت کی ہےڈ، سرکار نے اپنے حلفیہ بیان میں کہا کہ رنگاناتھ مشرا کمیشن کی رپورٹ میں خامی ہے، اس لیے حکومت نے اسے تسلیم نہیں کیا ہے۔ جہاں تک ریزویشن دینے کا مسئلہ ہے تو اس سلسلے میں سرکار نے کے جی بالا کرشنن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو دوسال میں رپورٹ پیش کرے گی، سپریم کورٹ کو اس رپورٹ کا انتظار کرناچاہیے۔ اس پرسپریم کورٹ نے بدھ کو ایک زبانی تبصرے میں کہا کہ رنگناتھ مشرا کمیشن کی رپورٹ، جسے سرکار تسلیم نہیں کررہی ہے، اس سے متعلق ایک آئینی سوال ہے جس کا فیصلہ ہونا ہے کہ کیا اس رپورٹ میں دی گئی اعداد و شمار پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں قانونی سوال یہ بھی ہے کہ کیا کہ سپریم کورٹ مداخلت کرکے کسی اور طبقہ کو اس دفعہ میں شامل کرنے کا حکم دے سکتا ہے؟ پورے معاملے کو تفصیل سے سننے کا ذہن بناتے ہوئے عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 11 جولائی کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کے روز، جسٹس ایس کے کول کی سربراہی میں تین ججوں کی بنچ نے دلت عیسائیوں اور دلت مسلمانوں کے لیے ایس سی زمرے کے لیے ریزرویشن سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا درخواستوں کی سماعت کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا۔ بنچ کے ارکان میں جسٹس اے امان اللہ اور جسٹس اروند کمار بھی شامل ہیں۔ایک درخواست گزار کے وکیل پرشانت بھوشن نے 2011 میں پاس کیے گئے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں آئینی سوالات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔جس میں یہ سوال بھی شامل تھا کہ کیا ہندو، سکھ اور بدھ مت کے علاوہ کسی اور مذہب کی پیروی کرنے والوں کو درج فہرست ذات کے لیے آئین کے پیرا 3 میں دیے گئے شیڈول کاسٹ آرڈر 1950 کے فوائد سے محروم کیا جاسکتا ہے، نیز کیا یہ آرٹیکل 14کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے حکومت کے ذریعہ ٹال مٹول کے مقصد سے قائم کردہ نئے کمیشن کا ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ سینئر وکیل سی یو سنگھ نے دلیل دی کہ محض حکومت کا یہ کہنا کہ اس نے ایک اور کمیشن تشکیل دیا ہے بے معنی بات ہے۔ ایسی باتوں سے حکومت کا منفی رویہ ظاہر ہوتا ہے اور حکومت آئینی حقائق پر بات کرنے سے گریز کرنے کا ایک بہانہ تلاش رہی ہے۔اس سلسلے میں آج نئی دہلی میں جمعیة علماءہند کے قانونی معاملات کے نگراں نیاز احمد فاروقی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ آئین کی بنیادوں کا تحفظ ہر شہری کا فرض بنتا ہے، اس لیے جمعیة علماءہند نے مذکورہ معاملے میں عدالت کا رخ کیا ہے۔ یہ تفریق پر مبنی حکم نا مہ ہے، اس لیے عدالت سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس تفریق کو جلد ختم کردے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist