• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

یوپی پولس نے عتیق کے بیٹے اسد کو بھی مٹی میں ملا دیا

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 14, 2023
0 0
A A
یوپی پولس نے عتیق کے بیٹے اسد کو بھی مٹی میں ملا دیا
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ،  اترپردیش ایس ٹی ایف نے جمعرات کو ایک انکاؤنٹر میں گینگسٹر عتیق احمد کے بیٹے اسد کو ہلاک کر ڈالا۔ اسد کے ساتھ اس کا ایک دوست غلام بھی مارا گیا۔ دونوں کو امیش پال قتل کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔اور وہ پولس سے چھپتا پھر رہا تھا ۔ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے اسد کے بیٹے کے انکاؤنٹر پر اتر پردیش حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اسے مکمل انارکی قرار دیا۔
مہوا موئترا نے کہا، میں حیران نہیں ہوں۔ اتر پردیش میں مکمل پولس راج ہے، جنگل راج ہے۔ جب آپ کے پاس ایسے وزیر اعلی اور وزیر داخلہ ہوں جو کہتے ہیں ‘گاڑی الٹ سکتی ہے، ‘ٹھوک دو…تو ایسا کبھی بھی اور کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر اعلی اور پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے بھی اس انکاؤنٹر کو فرضی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اتر پردیش کی سرکار کے سامنے عدالت اور قانونی کارروائی کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔اتر پردیش ایس ٹی ایف کے سربراہ امیتابھ یش کے مطابق، اطلاع ملی تھی کہ اسد اور غلام جھانسی کے قریب بارگاوں اور چرگاؤں کے درمیان چھپے ہوئے ہیں۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم چلائی۔ جب ایس ٹی ایف نے اسد کو ہتھیار ڈالنے کو کہا تو اس نے پولس کی بات نہیں سنی۔ اس کے بعد پولس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسد اور غلام کو ہلاک کر دیا۔
اسد اور غلام سے جدید ترین غیر ملکی اسلحہ، برٹش بلڈوگ ریوالور 455 بور، والتھر پی 88 پستول 7.63بور برآمد ہواہے ۔ دونوں کے پاس سے ایک موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔واضح ہو کہ راجوپال قتل کیس کے گواہ امیش پال کا 24 فروری کو پریاگ راج میں جب وہ کورٹ سے اپنے گھر جا رہے تھے قتل کر دیا گیا تھا۔ شوٹروں نے امیش پال پر اس وقت گولی چلا دی جب وہ گلی سے باہر گاڑی سے اتر رہے تھے۔ اس واقعہ کے وقت بمبازی بھی ہوئی تھی۔ اس حملے میں امیش پال اور ان کے دو بندوق بردار بھی مارے گئے تھے ۔ امیش پال کی بیوی نے اس معاملے میں عتیق، اس کے بھائی اشرف سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔ پولس کو اس معاملے میں عتیق کے بیٹے اسد سمیت 5 شوٹروں کی تلاش تھی۔ اس سارے قتل عام کی ذمہ داری اسد نے لے لی تھی۔ امیش کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسد کو ہتھیار کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تب سے وہ پولس کے ریڈار پر تھا۔اور بالاخر آج پولس نے اسے مار گرایا ۔جوگی حکومت کے دوران پولس کے انکاؤنٹر کا ایک طویل سلسلہ ہے۔ جس پر حزب اختلاف کے لوگ مسلسل سوال اٹھا رہے ہیں ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist