• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

2024کا سیاسی مہا بھارت اورسارتھی بنے نتیش کمار

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 14, 2023
0 0
A A
2024کا سیاسی مہا بھارت اورسارتھی بنے نتیش کمار
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی اور نام نہاد عالمی لیڈر کی قوت کے سرچشمہ اڈانی پر راہل گاندھی کے کرارے حملے کی شدت ابھی برقرار ہی تھی کہ نتیش کمار بہار سے نکل کر دہلی آگئے اور ان کی کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن لیڈر سے ہونے والی میٹنگوں سے ہی ایوان سیاست کے شہنشاہ کی گھگھی بندھ گئی ہے۔اپنی ڈکٹیٹر شپ کی فطرت نے پہلے ہی شہنشاہ وقت کو تنہا کر رکھا ہے۔ اور وہ مسلسل جھوٹ کے غبار کے پیچھے چھپ کر اپنی کارکردگی کا نہ نظر آنے والا خاکہ عوام الناس کو دکھا دکھا کر واہ واہی لوٹ رہے ہیں۔لیکن اب ان کا اصل امتحان شروع ہو رہا ہے کیونکہ نتیش کمار صرف ایک ریاست کے وزیر اعلی ہی نہیں ہیں انہوں نے 2024کے انتخاب کے لئے ذات کی بنیاد پر مردم شماری کا جو آئٹم بم تیار کر رکھا ہے اس کا پہلا استعمال وہ عام انتخاب کے دوران ہی کرنے والے ہیں۔ اور پھر وہ شہنشاہ معظم کے ووٹ بینک سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہیںگے کہ اب بولو اس سنگھی مکھوٹے کے پیچھے کون سا چہرہ ہے جو تمہیں پانچ کیلو اناج دے کر اقتدار سے مسلسل دور رکھنے کی سازش کر رہا ہے۔ یہ مردم شماری جو بہار کی نتیش حکومت کرا رہی ہے پورے ملک کے سنگھی فکر کے فرستادہ افراد ،اور تنظیموں کی جڑوں میں مٹھا ڈالنے کا کام کرے گی۔
نتیش کمار کے اس ہتھیار کا کرشمہ ہی ہے جو شرد پوار سے لے کر کھڑگے تک اور کجریوال سے لے کر کے سی آر اور ممتا بنرجی تک کو ان کا عقیدتمند بنانے جا رہا ہے۔کئی لوگ کہتے ہیں کہ ملک میں مسلمانوں سے نفرت کا زہر اتنا گھولا جا چکا ہے کہ اب سیکولرزم کی بات کرنے والی ہر پارٹی کو لوگ مسلم نواز سمجھ کر اس سے دور بھاگتے ہیں۔بات کسی حد تک درست ہو سکتی ہے لیکن یہ پوری سچائی نہیں ہے۔نتیش کمار ایک طویل عرصہ سے بہار کے وزیر اعلی ہیں ،اس کے پہلے وہ مرکزی سرکار کے کیبنٹ وزیر بھی رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی سیکولرزم کے راستے کو نہیں چھوڑا ،وہ بی جے پی جیسی فرقہ پرست پارٹی کے ساتھ رہ کر بھی اپنے سیکولر نظریہ سے رو گردانی نہیں کرتے۔ابھی بہار میں رام نومی کے موقع پر ایک سازش کے تحت جس ہندو مسلم فساد کو پورے بہار میں پھیلانے کی سازش کی گئی تھی اس پر بروقت ایکشن لے کر اس سازش کا قلع قمع کرنے کے سلسلے میں نتیش کمار نے جو سخت فیصلے لئے ہیں وہ ایک مثال ہے۔شہنشاہ معظم کی گھبراہٹ کا اندازہ اس صوفی مشن سے بھی ہوتا ہے جو وہ پورے ملک میں کرنے والے ہیں اور جس کے ایک حصے کو انہوں نے درگاہوں اور خانقاہوں میں قوالی پروگرام منعقد کرانے کے لئے مختص کر رکھا ہے اور اس کے لئے خطیر بجٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ صاف صاف نظر آ رہاہے کہ پسماندہ کارڈ کے ذریعہ ایک طرف تو وہ مسلمانوں کے ووٹ کو منتشر کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف ان کے ایک مخصوص مسلک کے لوگوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ ان کے مزارات و قوالی کی محفلوں سے بڑی عقیدت رکھتے ہیں۔لیکن یہ سب وہ جس وقت اور جن حالات میں کر رہے ہیں اس سے ان کی گھبراہٹ کا اندازہ ہوتا ہے۔آخر ہندوؤ ں کا ہردئے سمراٹ بننے کے لئے گجرات میں قتل عام کرانے والے شخص کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔آج بھی پورے ملک میں مسلمانوں اور ان کے اداروں پر جس طرح بجرنگ دل اور دیگر ہندووادی تنظیموں نے ہلہ بولا ہوا ہے کیا ان سازشوں کے پیچھے ان کی سرکار کی قوت کام نہیں کر رہی ہے۔
مہنگائی،بیروزگاری اور ہر سطح کی بدعنوانی کا جو ریکارڈ ان نو سالوں میں مودی سرکار نے کھڑا کیا ہے اول تو وہی کافی ہے اس سرکار کے ہٹائے جانے کے لئے۔لیکن دوسری طرف ان کی چالبازیاں اور مذہبی و علاقائی تعصب کے ڈراموں کا پردہ اٹھانے کے لئے ہی راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کر کے ان کی بنیاد کو بہت حد تک ہلا دیا ہے۔راہل گاندھی کے اس سنگین حملے کی جھنجھلاہٹ ہی ہے جو پوری سنگھی قوت انہیں نیست و نابود کرنے کے لئے جھونک دی گئی ہے لیکن عمل کے ردعمل کے نتیجے میں یہ ہوا کہ پورے ملک کی اپوزیشن پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے لگیں۔یعنی اب ایسا لگتا ہے کہ بادشاہ وقت کی بے چینی میں کم از کم سو گنا اضافہ اس لئے ہو جائے گا کہ مقابلے میں نتیش کمار ہیں جو اتنے طویل سیاسی کیرئر کے دوران کبھی بھی کسی قسم کی بدعنوانی میں ملوث نہیں ہوئے ،ان پر کوئی اقربا پروری کا بھی الزام نہیں لگا سکتا۔اصول کی سیاست کرنے کے سلسلے میں نتیش کمار ابھی پورے ملک کے اکلوتے ایسے لیڈر ہیں جن کے سامنے نریندر مودی ابھی پپو کی بھی حیثیت نہیں رکھتے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist