بلند شہر، ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ نے بلند شہر ترقیاتی بلاک کے تحت گاؤں رائے پور تالاب میں گرام پنچایت کے ذریعہ چلائی جانے والی گئو شالہ کا اچانک معائنہ کر تے ہوئے گئو شالہ میں گایوں کیلئے بھوسہ، چارہ، پانی وغیرہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ گئو شا لہ میں 80 گایوں کے محفو ظ ہونے کی بات کہی گئی ۔ گایوں کیلئے بھوسے کی دستیابی کے بارے میں معلومات لیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ اس وقت گندم کی فصل کی کٹائی جاری ہے، اس لئے گاؤں کے کسانوں سے بات کر کے گایوں کیلئے زیادہ سے زیادہ مقدار میں بھوسہ عطیہ کرایا جائے۔ تحصیلدار صدر کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ بڑے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان سے رابطہ کرکے گئو شا لہ کی گایوں کیلئے بھو سہ عطیہ کرایا جائے ۔اس کے علاوہ انہوں نے ویٹرنری آفیسر کو مویشیوںکا با قا عدگی سے ہر ماہ ٹیسٹ اور ضروری علاج کی ہدایت دی ۔سا تھ ہی گئو شا لہ میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرانے اور گئو شالہ کیلئے مختص زمین پر سبز چارہ اگانے کی ہدایات دی گئیں۔ پنچایت سکریٹری نے بتایا کہ گایوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر ایک اضافی ٹین شیڈ بھی بنایا گیا ہے۔ ڈی ایم نے کہا کہ گایوں کے کیئر ٹیکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ رات کو گئو شا لہ میں ہی رہے ۔ اس موقع پر تحصیلدار صدر سنتوش جگرام اور گرام پنچایت سکریٹری موجودرہے۔












