ریاض :سعودی عرب میں آج جمعہ کو جنرل سکیورٹی نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قریبی مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کریں تاکہر گرینڈ مسجد میں ہجوم کو کم کیا جا سکے۔پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "میرے شہری بھائی، میرے رہائشی بھائی، مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہو رہی ہے اور آپ کا قریبی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنا بھیڑ کو کم کرنے میں ایک قابل قدر تعاون ہوگا “مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ادارے جنرل پریذیڈنسی نے آج جمعہ کی نماز ادا کرنے کے خواہشمندوں کے استقبال کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا تھا۔”جنرل پریزیڈنسی“ کے سرکاری ترجمان ھانی بن حسنی حیدر نے کہا کہ مسجد حرام میں لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے ”صدارت عامہ“نے اپنی تمام انسانی، خدماتی اور عملی توانائیوں کو متحرک کر دیا ہے۔ ضیوف الرحمن کے جامع خدمات کی استعداد کار کو بڑھایا جارہا ہے۔