رام پور، تھانہ شاہ آبادکے سیفنی علاقے کے گائوں میں قالین کی چادروں کے گودام میں رات آگ لگ گئی۔آگ لگنے سے لاکھوں روپیہ کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ فوراََہی فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔تھانہ شاہ آبادکے علاقہ کے گاؤں بھجن پور کا رہائشی ذاکر دری چادر فروخت کرتا تھا۔ رات بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث کارپٹ شیٹس کے گھریلو گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے گھر میں موجود لوگوں نے شور مچا دیا۔ چیخ و پکار سن کر گاؤں والے جمع ہو گئے اورآگ بجھانے لگے۔ فائر بریگیڈ اور گاؤں والوں کی مدد سے کسی طرح آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ پر قابو پانے تک لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا۔مگرکسی بھی طرح کاکوئی جانی نقصان نہ ہوسکا۔












