نئی دہلی،: گزشتہ روز سیلم پور مارکیٹ میں روزہ کشائی کے نورانی موقع پر علماء کرام اور مفتیان اکرام کی آمد پر علامہ حضرات نے تفصیلی بیان پیش کیا مفتی اسلم قاسمی امام و خطیب وا استاذ مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ دہلی نے اس قیمتی موقع پر اپنے نیک ارادوں سے انہیں مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی اور آگے کی زندگیوں میں روزہ مکمل کرنے کی نصیحت دیں نیک خواہشات اور نیک ارادوں کو پائے تکمیل کے لیے دعائیں دیں اور کہا رمضان میں ایک روزہ اگر چھوٹ جائے اور پوری زندگی اس کا بدل کرنا چاہے تو اس کی بھرپائی نہیں کی جاسکتی اسی طرح مفتی عبدالرافع قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند وقف نے روزہ اور رمضان پر اس کی اہمیت اور فضیلت پر مفصل خطاب کیا جس سے عوام اور علماء کافی متاثر ہوئے اسی دوران ایس کریم چیئرمین ہیلتھ یونیٹی اورگنائزیشن آف انڈیا نے اس بچے کو نیک دعاؤں اور انعامات سے نوازا اور اپنی نیک دعاؤں میں کہاں اپنی زندگی کو دارالعمل والی زندگی بنائیں اور اپنے نیک ارادوں کے ساتھ دینی خدمات انجام دیتے رہے ان کے درسی استاد مولانا غزالی قاسمی ناظم تعلیم مصباح القرآن نے بھی اپنے شاگرد صبیح کریم روزہ دار کو نیک دعاؤں سے نوازا اور بچے کو مبارکباد پیش کی اس کے علاوہ مفتی سعادت کریم چترویدی نے کہا ایسے موقع کو اللہ تعالی اپنی رحمت اور برکت سے نوازتا ہے اور اللہ کی رحمتیں برکتیں نازل ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے بچوں کو روزے اور رمضان کی فضیلت اور عظمت کی طرف متوجہ کریں اور روزے کی اہمیت کو سمجھیں اپنے نونہالوں کو روزے رکھنے کی عادت بنائیں اور روزہ رکھ کر اللہ سے خصوصی دعائیں مانگ کر اپنی نیک خواہشات پوری کرائیں اللہ تعالی پور عالم کے بچوں کو روزہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے روزہ کشائی کا انتظام ایس کریم چیئرمین نے کیا اور سبھی حاضرین حضرات کا شکریہ ادا کیا روزہ خوشائی کے موقع پر کافی تعداد میں دس سالہ بچے کے ساتھ روزہ کھولنے کے لئے کثیر تعداد میں محلے کے لوگوں کو سعادت نصیب ہوئی معصوم بچے کی خالہ فرزانہ بیگم شہناز بیگم مامی شازمہ پروین شمع خاتون پھوپھی شبانہ بیگم نے بھی شرکت کی اہم شرکاء میں مفتی محمد اسحاق حقیقی قاسمی صدر مفتی دارالافتاء کریمیہ نبی کریم مولانا صدیق امینی میوات مولانا ایوب امینی میوات حافظ سمیع کریم شمیم احمد امروہی استخار احمد ادریسی انتظار احمد ادریسی محبوب ادریسی حسن احمد قابل ذکر ہیں۔












