بلند شہر، تھانہ خورجہ دیہات پولیس کی با ئک سوار بد معاشوں سے اس وقت مڈبھیڑ ہوگئی جب پولس بچو لہ اوردھرائوںروڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی ۔مڈبھیڑ میں ایک بد معاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،جبکہ دوسرار بد معاش فرار ہونے میں کا میا ب رہا مگر کا مبنگ کے بعد اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔زخمی حالت میں بد معاش کو خورجہ سی ایچ سی میں داخل کرا یاگیاہے ۔اطلا ع کے مطا بق خورجہ دیہات کے تھانہ انچارج دنیش کمار سنگھ ٹیم کے ہمراہ حلقہ میں گشت پر تھے ۔اسی دوران مخبر کے ذریعہ ملی اطلا ع کی بنیاد پر بچو لہ اور دھرائوں روڈ پر چیکنگ کے دوران بائک سوار دو لوگوں کو آتا ہوا دیکھ رکنے کااشار ہ کیا ۔پولس کودیکھ کر با ئک سوار وا پس بھاگنے کی کوشش کرنے لگے جس سے غیر متوازن ہوکر ان کی بائک گرگئی اور اپنے آپ کو گھرادیکھ کر پولس پر فا ئر نگ کردی ۔پولس کی طر ف سے کی گئی جوابی فا ئر نگ میں گولی لگنے سے بد معاش زخمی ہوگیا ،جبکہ اسکا سا تھی فرار ہونے میں کامیا ب رہا ۔ پولس نے فرار ہوئے بد معاش کی کا مبنگ کی تو کچھ ہی دیر بعد اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ زخمی ہوئے بد معاش کی پہچان آدتیہ ولد اتویر سنگھ ساکن گائوں اوگند تھانہ ڈبائی کے طور پر ہوئی ہے ، جبکہ دوسرے بد معاش نے اپنا نام سنجیو راگھو ولد شیو کمار ساکن نگلہ دولت پور تھانہ پہا سو بتایا ہے ۔ سی او خورجہ دلیپ سنگھ نے بتایا کہ مڈبھیڑ کے دوران گرفتار کیا گیا بد معاش شاطر قسم کا لٹیرا ہے ،جس کے خلاف خورجہ دیہات تھانہ میں مقدمہ درج ہے جس میں وہ فرار چل رہا تھا ۔بر آمد ہوئی موٹر سا ئیکل کو ٹر یس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔












