نئی دہلی، سابق کونسلر و بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھر ی زبیر احمد نے عید گاہ جعفرآباد یلکم کی صفائی کرائی اور جہاں ملبہ وغیرہ پڑا تھا اسے بھی اٹھایا۔گذشتہ دنوں عید گاہ کمیٹی نے دورہ کرایا تھا اور گزارش کی تھی کہ وہ صفائی ستھرائی کا مسئلہ حل کرادیں جس پر زبیر احمد نے کہا تھا کہ ہم عید سے پہلے پہلے عیدگاہ کی صفائی کرادی جائے گی اور ملبہ وغیر ہ بھی کنارے لگادیا جائے،اسی وعدے کے تحت آج زبیر احمد نے کھڑے ہوکر صفائی کروائی جہاں عیدگاہ کمیٹی کے عہدیداران و ساتھیوں نے صفائی ملازمین کے ساتھ مل اپنی خصوصی تعاون پیش کیا۔چودھری زبیر احمد نے کہا کہ صفائی ایمان کا حصہ ہے اور عید گاہ جیسی مبارک جگہ کی صفائی کرانا خوش قسمتی کی بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ رمضان میں مسجد کے باہر خصوصی صفائی کا انتظام کرتے ہیں اور جمعہ کے روز مسجد کے بعد گلاب کے پھول بھی ڈلواتے ہیں تاکہ فضا معطر رہے۔اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید،ضلع کے نائب صدر خالد خان،سیلم پور یوتھ کانگریس کے صدر ضراراحمد،حاجی ناصر،حاجی سرور،حاجی جاوید اسلم ملک،اتل کمار،حاجی جمیل ملک،محمد اسلم ایوب خان نعیم الدین،لوکیش،وکاس،ترن بھاٹی وغیر ہ بھی صفائی مہم کا حصہ رہے۔












