دہرا دون ، شیوالک کالج آف فارمیسی کے 46 طلباء کا ایک گروپ، فیکلٹی ممبران پروفیسر راہل پانڈے اور پروفیسر ونیت جوشی کے ساتھ ہمالیہ ویلنس کمپنی، دہرادون کا صنعتی دورہ کیا۔انہوں نے لیبارٹری، میوزیم، ہربل گارڈن وغیرہ کا دورہ کیا اور فارما پروڈکشن کی جدید ترین تکنیکوں سے خود کو واقف کیا۔ ڈاکٹرایس فاروق نےان سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان حجم کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا دوائیاں پیدا کرنے والا ملک ہے اور اب یہ دنیا کی پانچ اعلیٰ دواسازی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سے ایک ہے جس میں مزید ترقی کی کافی گنجائش ہے۔انہوں نے طلباء کی طرف سے پوچھے گئے سوالات پر انہیں مطمئن کیا اور کہا کہ معیار اور تحقیق پر زور دیا جائے۔پروفیسر راہل پانڈے نے آخر میں کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ مہمان نوازی کیلئے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔












