• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

پولس نے 25ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 25, 2023
0 0
A A
پولس نے 25ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند،   دیوبند پولیس نے دیوبند تحصیل کے گائوں مانکی میں واقع اینٹ بھٹہ کے قریب سے 25ہزار روپے کے انعامی اور پولیس کومطلوب بدمعاش کو غیرقانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا ہے، ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں فریب دہی سمیت اسلحہ ایکٹ اور فرضی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمات درج ہیں ۔ دیوبند کو توالی انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ ملزم تھانہ جنک پوری کی جانب سے اعلان شدہ مجرم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا ، پولیس نے اس کے پاس سے غیرقانونی طمنچہ اور دو کارآمد کارتوس برآمد کئے ہیں ۔ کوتوالی انچارج نے بتایا کہ مانکی گائوں کا باشندہ گلشیر اسلحہ ایکٹ اور فرضی دستاویز تیار کرنے سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب اور 25ہزار روپے کا انعامی بدمعاش ہے، گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلشیر کو اینٹ بھٹہ کے پاس گھیر لیا ، گلشیر نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس ٹیم نے گھیرا بندی کرتے ہوئے اس کو اپنی حراست میں لے لیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ملزم کے پاس سے ایک غیرقانونی طمنچہ اور دو کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ مختلف دفعات میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے انعامی بدمعاش کو جیل بھیج دیا۔ دوسرے واقعہ میں پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل چور کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضہ سے کچھ دن قبل چوری ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ، ملزم سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد پولیس نے رپورٹ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ۔ دیوبند کوتوال ایچ این سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم یونین تراہے کے قریب موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کررہی تھی ، اسی دوران پولیس نے ایک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا ، لیکن وہ پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگا جس کو کچھ دوری پر ہی پولیس نے حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق گرفت میں لیا گیا ملزم علاقہ کے گائوں دھیانہ کا رہنے والا اودت عرف پادا ہے جس کے قبضہ سے چوری ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ بائک مظفرنگر کے مصطفی باغ کے رہنے والے انکت کمار کی ہے ، انکت کمار کچھ دن قبل دیوبند کسی کام سے آیا تھا تبھی اس کی بائک چوری ہوئی تھی ۔ انکت نے دیوبند کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی ہوئی ہے ، پولیس نے اودت کو جیل بھیج دیا۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ میونسپل بورڈ کے انتخابات قریب ہیں ، ایسے میں بدمعاشوں ، جرائم پیشہ افراد اور شرپسند عناصر کو جیل رسید کیا جارہا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میونسپل بورڈ الیکشن کے مدنظر پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے اور شرپسند عناصر کی حرکات وسکنات پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے، پولیس افسران نے انتباہ دیا کہ علاقہ کا ماحول خراب کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist