نوح،میوات، انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے 2015 بیچ کے افسر پرشانت پوار نے آج ضلع نوح کا ڈی سی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل پرشانت پوار ڈپٹی کمشنر امبالا، ڈی ایم سی امبالا، اے ڈی سی گروگرام، اے ڈی سی، سکریٹری آر ٹی اے، سی ای او ضلع پریشد یمنا نگر اور ایس ڈی ایم تاؤڑو میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ضلع کا چارج سنبھالتے ہی ڈی سی پرشانت پوار نے کہا کہ انتیودیا کی روح کے مطابق وہ حکومت کی عوامی فلاحی پالیسیوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں اپنی ذمہ داری کو مؤثر طریقے سے نبھائیں گے۔نئے تعینات ہونے والے ڈی سی پرشانت پوار نے کہا کہ حکومت کے عوامی خدمت کے جذبے کے مطابق کام کرتے ہوئے تمام افسران کو اپنی محکمانہ اسکیموں کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ انصاف کی امید لے کر ڈی سی آفس آنے والے لوگوں کو بلا تفریق انصاف ملے اور کوئی مایوس ہو کر دفتر سے نہ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد ضلع نوح میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنا اور انہیں مکمل کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں صوبہ حکومت کے ذریعہ بڑے پیمانے پر کئے گئے افسران کے تبادلہ میں نوح کے ڈپٹی کمشنر رہے اجے کمار کا تبادلہ ضلع روہتک ہو گیا تھا جس کے بعد اب پرشانت پوار کو ضلع نوح کا نیا ڈی سی لگایا گیا ہے۔












