• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکہ حریف نہیں شراکت دار بنے ،چینی صدر کا ٹرمپ کو ممکنہ تصادم سے بچنے کا مشورہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 15, 2026
0 0
A A
امریکہ حریف نہیں شراکت دار بنے ،چینی صدر کا ٹرمپ کو ممکنہ تصادم سے بچنے کا مشورہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی  ،سماج نیوزسروس :چینی صدر شی جن پنگ نے دورے پر آئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چین اور امریکہ کے مابین ممکنہ تصادم سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ تائیوان کے ساتھ تعلقات کو سنبھالنے میں واشنگٹن کا طریقہ ’تنازعات‘ کا باعث بن سکتا ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے مابین ایک ’اچھی‘ ملاقات ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رہنا چاہیے۔ ایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ سے جہاز رانی کو بڑی حد تک محدود کر رکھا ہے۔ جنگ شروع ہونے سے قبل تک دنیا کا تقریباً 20 فیصد برآمدی تیل اور قدرتی گیس عام طور پر اسی راستے سے گزرتے تھے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق، ’’دونوں فریق اس بات پر متفق تھے کہ آبنائے ہرمز توانائی کی آزادانہ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کھلی رہنا چاہیے۔‘‘وائٹ ہاؤس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے مستقبل میں آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے کے لیے مزید امریکی تیل خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ تاہم بیجنگ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں ایسی کسی دلچسپی کا ذکر نہیں کیا گیا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں تائیوان کے بارے میں بھی کسی گفتگو کا ذکر شامل نہیں تھا، حالانکہ یہ معاملہ امریکہ اور چین کے باہمی تعلقات میں ایک انتہائی حساس موضوع سمجھا جاتا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے پہلے خبردار کیا تھا کہ اگر تائیوان کے معاملے کو غلط طریقے سے سنبھالا گیا، تو چین اور امریکہ کے درمیان ’تنازع‘ پیدا ہو سکتا ہے۔چینی دارالحکومت سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جمعرات 14 مئی کو بیجنگ میں ملاقات کے دوران چین کے صدر کا لہجہ ٹرمپ کے لہجے کے برعکس تھا۔ ٹرمپ نے شی کے ساتھ اس نہایت اہم سمٹ کا آغاز اپنے چینی ہم منصب کی تعریف کرتے ہوئے کیا اور کہا، ’’آپ کا دوست ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘‘شی کے بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایران کی جنگ، تجارتی تنازعات اور تائیوان جیسے پیچیدہ مسائل پر دونوں رہنما اب بھی ایک دوسرے سمختلف موقف رکھتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے لکھا ہے کہ اس ملاقات سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ٹرمپ کا تین روزہ دورہ چین شاید بڑی دوطرفہ کامیابیوں کے بجائے زیادہ تر رسمی تقریبات اور علامتی پہلوؤں پر مشتمل ہو گا۔دونوں رہنماؤں نے ’گریٹ ہال آف پیپل‘میں تقریباً دو گھنٹے بند کمرے میں ملاقات کی اور تجارت سمیت کئی امور پر گفتگو کی۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کی جانب سے ایکس پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صدر شی نے صدر ٹرمپ سے کہا، ’’تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکہ کے تعلقات میں سب سے اہم مسئلہ ہے۔‘‘ماؤ ننگ نے لکھا، ’’اگر اسے مناسب طریقے سے سنبھالا جائے تو دوطرفہ تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہیں گے۔ بصورت دیگر دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں حتیٰ کہ تنازعات بھی پیدا ہو سکتے ہیں، جس سے پورا تعلق شدید خطرے میں پڑ جائے گا۔‘‘یہ بیان اس مختصر عوامی گفتگو کے بعد سامنے آیا جو ملاقات شروع ہونے سے پہلے ہوئی، جس میں ٹرمپ نے تعریفی جملے کہتے ہوئے شی سے کہا، ’’آپ ایک عظیم رہنما ہیں۔ بعض اوقات لوگ مجھے یہ کہتے ہوئے پسند نہیں کرتے، لیکن میں پھر بھی یہ کہتا ہوں کیونکہ یہ سچ ہے۔‘‘ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا، ’’آپ کے ساتھ ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔ آپ کا دوست ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔‘‘ امریکی صدر نے وعدہ کیا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات پہلے سے کہیں بہتر ہوں گے۔صدر شی نے اپنے ابتدائی کلمات میں نسبتاً زیادہ سنجیدہ انداز اختیار کیا، اور امید ظاہر کی کہ امریکہ اور چین تصادم سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا، ’’کیا دونوں ممالک ’تُھوسیڈیڈیس ٹریپ‘ سے بالاتر ہو کر بڑی طاقتوں کے تعلقات کا ایک نیا ماڈل تشکیل دے سکتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری عہدیداروں کی ہے:دیویندر

    کانگریس کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری عہدیداروں کی ہے:دیویندر

    مئی 15, 2026
    دہلی میں بیٹیاں محفوظ نہیں، مودی جی کا بیٹی بچاؤ-ناری وندن کہاں ہے؟:سنجے سنگھ

    دہلی میں بیٹیاں محفوظ نہیں، مودی جی کا بیٹی بچاؤ-ناری وندن کہاں ہے؟:سنجے سنگھ

    مئی 15, 2026
    ہفتے میں دو دن ’ ورک فروم ہوم ‘ نافذ،وزرئ ا ممبر اسمبلی میٹرو اوربس سے چلیں گے

    ہفتے میں دو دن ’ ورک فروم ہوم ‘ نافذ،وزرئ ا ممبر اسمبلی میٹرو اوربس سے چلیں گے

    مئی 15, 2026
    ڈوبتے خود ہیں، الزام سمندر کو دیتے ہیں

    ڈوبتے خود ہیں، الزام سمندر کو دیتے ہیں

    مئی 15, 2026
    کانگریس کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری عہدیداروں کی ہے:دیویندر

    کانگریس کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری عہدیداروں کی ہے:دیویندر

    مئی 15, 2026
    دہلی میں بیٹیاں محفوظ نہیں، مودی جی کا بیٹی بچاؤ-ناری وندن کہاں ہے؟:سنجے سنگھ

    دہلی میں بیٹیاں محفوظ نہیں، مودی جی کا بیٹی بچاؤ-ناری وندن کہاں ہے؟:سنجے سنگھ

    مئی 15, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist