• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بی جے پی کی سیاست کو ہندو فریقین کی طرف سے ایک اور بڑا چیلنج

پران پرتشٹھا میں جانے سے مودی اور یوگی کو روکے عدالت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 19, 2024
0 0
A A
بی جے پی کی سیاست کو ہندو فریقین کی طرف سے ایک اور بڑا چیلنج
Share on FacebookShare on Twitter

’پران پرتشٹھا ‘کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل ،ایودھیا میں رام مندر میں 22؍جنوری کو منعقد ہونے والی تقریب کے خلاف بھولا سنگھ نے عدالت سے کیا مطالبہ ، عدالت نے فوری طور پر سماعت سے کیا انکار

عدالت میں داخل درخواست میں کیا کہا گیا
عام انتخابات کے بعد منعقد کی جائے یہ تقریب
شنکرآچاریوں کی رضا مندی کے بعد ہو پران پرتشٹھا
مندر اکی تعمیر مکمل نہیںاس لیے تقریب مناسب نہیں
پران پرتشٹھا شاستروں کے خلاف کی جا رہی ہے

نئی دہلی ،سماج نیوز سروس: اجودھیا میں ہوئے رام مندر کی تعمیر میں اپنی کامیابی تلاش کرنے والی بی جے پی کو اس وقت سیاسی دھچکا لگا جب پران پرتشٹھا تقریب کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی گئی اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو نہ جانے دیا جائے ۔ حالانکہ عدالت نے پٹیشن پر فوری طور پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا تاہم یہ بی جے پی کے لیے اچھی خبر نہیں ہے کیونکہ اس کی مخالفت خود ہندو طبقے کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پٹیشن اس وقت داخل ہوئی ہیں کہ جب خود کئی شنکرآچاریوں کی جانب سے بھی بی جے پی اور آر ایس ایس کو گھیرا جا رہا ہے اور اس تقریب کو سیاسی قرار دیا جا رہا ہے ۔ شنکرآچاریوں کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ رام مندر کی تعمیر ابھی مکمل نہیں ہوئی باوجود اس کے اس میں پران پرتشٹھا کی جا رہی ہے جو شاستروں کے اعتبار سے غلط ہے ۔ ہندو مہاسبھا بھی ناراض ہے کہ جو کام اس کا ہے وہ کام بی جے پی کر رہی ہے ۔ تفصیلی رپورٹ یہ ہے کہ ایودھیا میں رام مندر میں 22 جنوری کو ہونے والی ‘پران پرتشٹھاکے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں مفادِ عامہ کی 2 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ تاہم عدالت نے انہیں فوری طوری پر سننے سے انکار کر دیا ہے۔ کل (17 جنوری 2024) کو غازی آباد کے بھولا سنگھ نامی شخص کے ذریعے داخل کی جانے والی پی آئی ایل کے بعد خبر یہ تھی کہ عدالت اس پر آج سماعت کر سکتی ہے لیکن اب عدالت نے اس پر فوری طور پر سماعت سے انکار کر دیا ہے۔واضح رہے کہ بھولا سنگھ نے اپنی مفادِ عامہ کی درخواست میں عدالت سے پران پرتشٹھا کے پروگرام میں وزیر اعظم کے ساتھ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کی شرکت پر روک لگانے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے عدالت سے 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے مکمل ہونے اور سناتن دھرم کے سبھی شنکراچاریوں کی رضامندی ملنے تک اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔اپنی درخواست میں بھولا سنگھ نے یہ دلیل دی تھی کہ مندر ابھی زیر تعمیر ہے اور دیوتا کی پران پرتشٹھا سناتن روایت کے برخلاف ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہندو کیلنڈر کے مطابق پوش مہینے میں کوئی بھی مذہبی اور شوبھ کام نہیں کیا جاتا ہے، اس لیے پران پرتشٹھا کی یہ تقریب بھی نہیں ہونی چاہئے۔غازی آباد کے رہنے والے کشیپ بھولا داس نے اپنی پی آئی ایل میں بی جے پی پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ اس نے رام مندر کے لیے کسی طرح کا کوئی چندہ نہیں دیا ہے۔ یہ مندر عام لوگوں کی عقیدت کا مرکز ہے اور بھارت کے عام لوگوں نے مندر بنانے کے لیے چندہ دیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو اس تقریب میں شامل ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا دوسری پی آئی یل میں اترپردیش کے چیف سکریٹری کے اس سرکیولر کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اضلاع کے کلکٹرس کو رام کتھاؤں، رامائن پاٹھ وبھجن کیرتن کی محفلیں منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ آل انڈیا لایرس یونین (اے آئی ایل یو) کے ذریعے دائر اس دوسری پی آئی ایل میں کہا گیا ہے کہ 21 دسمبر 2023 کو اترپردیش کے چیف سکریٹری نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے ضلع کلکٹرس کو رام کتھا، رامائن پاٹھ اور بھجن وکیرتن کی محفلیں منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 14 سے 22 جنوری تک رام، ہنومان اور والمیکی مندر میں کلش یاترا نکالنے کے لیے کہا گیا ہے جو آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، اس لیے اس پر روک لگائی جائے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں  گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اپریل 22, 2026
    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا  اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    اپریل 22, 2026
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist