• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بہار ایک بار پھر بن گیا قومی سیاست میں توجہ کا مرکز

نتیش کمارکے ہر ایک عمل پر بی جے پی اور اپوزیشن کی نظریں مرکوز

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 20, 2024
0 0
A A
بہار ایک بار پھر بن گیا قومی سیاست میں توجہ کا مرکز
Share on FacebookShare on Twitter

جے ڈی یو صدر نے اپنے اراکین اسمبلی کو 25؍جنوری تک پٹنہ میں رہنے کی ہدایت دی ، چہ می گوئیاں شروع ہوتے ہی لالو پرساد یادو اور تجسوی کی نتیش کمار سے ملاقات، وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان نے بھی پھیلائی سیاسی سنسنی

بہار کی سیاست کیوں ہے توجہ کا مرکز ؟

نتیش کمار پھر این ڈی اےمیں جائیں گے ،چہ می گوئیاں
تیجسوی یادو نے ملاقات کے بعد سب کی زبان بند کی
بی جے پی نے بھی پٹنہ میں کی ایم ایل اے کی ہنگامی میٹنگ
جیتن رام مانجھی نے بھی اپنے اراکین کو پٹنہ میں روکا

ممتاز عالم رضوی
نئی دہلی ، سماج نیوز سروس:عام انتخابات سے عین قبل ایک بار پھر بہار قومی سیاست میں توجہ کا مرکز بن گیا۔یہ اس وقت ہوا کہ جب بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار نے اپنے تمام اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل کو ہدایت جاری کی ہے کہ سب 25؍جنوری تک پٹنہ میں رہیں ۔ اس خبر کے عام ہوتے ہی نہ صرف بہار بلکہ قومی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی اور یہ چہ می گوئیاں شروع ہو گئیں کہ کیا نتیش کمار انڈیا اتحاد کو چھوڑ کر پھر این ڈی اے میں شامل ہو ں گے ؟ اس خبر کے عام ہوتے ہی آر جے ڈی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی بہار لالو پرساد یادو اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو ہنگامی طور پر نتیش کمار سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں ان کی قریب 45؍منٹ تک میٹنگ ہوئی۔میٹنگ کے بعد چہ می گوئیاں ذرا کم ہوئی ہیں کیونکہ ملاقات کے بعد تیجسوی یادو نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہاگٹھ بندھن کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور ہم سب نتیش کمار کی قیادت میں مل کر عام انتخابات لڑیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ سب پورے ہو رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ جب سے نتیش کمار جی اور لالو پرساد جی ایک ہوئے ہیں تب سے بی جے پی کی مشکلیں بڑھی ہیں ۔بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے ۔ در اصل موقع کی تلاش میں بیٹھی بی جے پی نے بھی ہلچل میں اضافہ کر دیا ہے ۔ بی جے پی کے بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا نے بھی اپنے اراکین اسمبلی کی ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی این ڈی اے کے ساتھی جیتن رام مانجھی نے بھی اپنے اراکین اسمبلی کو 25؍جنوری تک پٹنہ میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ بات یہیں تک محدود نہیں ہے بلکہ مرکز وزیر داخلہ امت شاہ سے جب ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ اگر نتیش کمار این ڈی اے میں شامل ہونا چاہیں گے تو کیا ان کو موقع دیا جائے گا تو اس پر امت شاہ نے کہا کہ اگر کسی کی کوئی ایسی تجویز آتی ہے تو اس پر غور کیا جائے گا ۔ در اصل یہی وہ باتیں ہیں جن کی وجہ سے قومی سیاست میں ہلچل تیز ہو گئی ہے ۔ اس پورے ہلچل میں ابھی تک کانگریس کی طرف سے کوئی رد عمل نہیں آیا ۔واضح رہے کہ نتیش کمار کی ناراضگی کی باتیں کافی دنوں سے چل رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں منعقدہ آن لائن انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں جب نتیش کمار کو کنوینر بنانے کی تجویز پیش کی گئی تو اس کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔حالانکہ اس کے بعد جے ڈی یو کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ انڈیا اتحاد مضبوط ہے اور سب مل کر الیکشن لڑیں گے ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اس وقت انڈیا اتحاد کی جو صورت حال ہے اس میں سب سے مضبوط صورت حال بہار کی ہے ۔ بہار میں آر جے ڈی اور جے ڈی یو میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر اتفاق رائے ہے ،ایسی خبرہے ۔کانگریس نے بھی سیٹوں کے معاملہ میں دونوں پارٹیوں کی ذمہ داری سونپی ہوئی ہے ، ایسی رپورٹ ہے ۔علاوہ ازیں مذکورہ بالا باتوں کی وجہ سے ہی اس وقت بہار اور جے ڈی یو قومی سیاست میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے لیکن یہ طے ہے کہ اگر نتیش کمار انڈیا اتحاد کو چھوڑتے ہیں تو یہ قومی سیاست میں ایک ٹرننگ پوائنٹ ہوگا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist