• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بہار کی سیاسی تبدیلی سے قومی سیاست میں ہلچل

نتیش کمار کی بطور وزیر اعلی بہار نویں مرتبہ حلف برداری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 29, 2024
0 0
A A
بہار کی سیاسی تبدیلی سے قومی سیاست میں ہلچل
Share on FacebookShare on Twitter

17؍مہینےبعد عظیم اتحادسے رشتہ توڑ کر پھر این ڈی اے میں ہوئے شامل ، بی جے پی کے ساتھ مل کر بنائی نئی حکومت ، دو نائب وزیر اعلی اور 6؍کابینی وزرا کی بھی حلف برداری

حلف کے بعد نتیش کمار اپنے بیان میں کیا بولے
کابینہ میں جلد از جلد توسیع کی جائے گی
اب ہم کہیں ادھر ادھر جانے والے نہیں ہیں
بی جے پی کے ساتھ تو ہم پہلے بھی رہے ہیں
بہار کی ترقی ہمارا مقصد ہے اور کچھ بھی نہیں

نئی دہلی ؍پٹنہ:28 جنوری سماج نیوز سروس:کانگریس پر ٹھیکرا پھوڑتے ہوئے جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو ) کے قومی صدر اور 18؍سال سے بہار میں بطور وزیر اعلی حکومت کرنے والے نتیش کمار کی سیاسی چال سے قومی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی ۔ 17؍مہینے بعد آر جے ڈی اور کانگریس والے مہاگٹھ بندھن کو چھوڑ کر نتیش کمار ایک بار پھر بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے میں شامل ہو گئے اور نویں مرتبہ بطور وزیر اعلی حلف لیا ۔ نتیش کمار کے اس فیصلے سے سب سے بڑا دھچکا انڈیا اتحاد اور کانگریس کو لگا ہے ۔علاوہ ازیں نتیش کمار کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سمراٹ چودھری اور وجے سنہا سمیت چھ دیگر نے کابینی وزرا کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں بہار کے گورنر راجیندر وشواناتھ ارلیکر نے نتیش کمار کے بعد بی جے پی کے سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا، جے ڈی یو کے وجے چودھری، وجیندر یادو، شرون کمار، بی جے پی کے ہی پریم کمار، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے سنتوش کمار اور سومن کمار اور آزاد سمیت کمار سنگھ نے کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے حامیوں نے جئے شری رام اور مودی مودی کے نعرے لگائے ۔ اس کے ساتھ ہی ایچ اے ایم کے حامیوں نے جئے بھیم کے نعرے لگائے اور جے ڈی یو کے حامیوں نے نتیش کمار کے حق میں نعرے لگائے ۔ حلف برداری کی تقریب میں بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیوش چندر ٹھاکر، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس، ایچ اے ایم کے قومی صدر جیتن رام مانجھی، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان، جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ للن سنگھ، بی جے پی لیڈر منگل پانڈے اور راجیو پرتاپ روڈی اور کئی دیگر معززین موجود تھے ۔علاوہ ازیں حلف برداری کے بعد نتیش کمار نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب ادھر ادھر کہیں نہیں جانا ۔انھوں نے کابینہ میں توسیع جلد کر دی جائے گی ۔ نتیش کمار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی کے ساتھ ہم پہلے بھی حکومت میں رہے ہیں اس لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ، ہمارا مقصد بہار کی ترقی ہے اور ہم نے بہار کی ترقی کے لیے یہ فیصلہ لیا ہے ۔ علاوہ ازیں اب اگر بہار اسمبلی کی بات کریں تو کل 243؍سیٹوں میں سے حکومت سازی کے لیے صرف 122؍سیٹوں کی ضرورت تھی جبکہ نتیش کمار کو 127؍اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی ہے ۔ بی جے پی کے 78؍اراکین ، جے ڈی یو 45؍اراکین ، ہم کے 4؍اراکین اور ایک آزاد رکن اسمبلی کی حمایت ملی ہے ۔آر جے ڈی صوبہ کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر 79؍اراکین رکھتی ہے جبکہ کانگریس 19؍، سی پی آئی (مالے )ایل12؍ ، سی پی ایم 2؍سی پی آئی 2؍سیٹ ،ایم آئی ایم ایک سیٹ ،اس طرح کل اپوزیشن کے طور پر اب 114؍سیٹ ہیں ۔ اکثریت سے محض 8؍سیٹ دور اپوزیشن رہ گیا ۔تیجسوی یادو نے اب بھی دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں انتظار کرنا چاہئے ، پکچر ابھی باقی ہے ۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے گزشتہ 17؍مہینے میں کیے گئے کاموں کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ جو کچھ ہوا ہے وہ میری وجہ سے ہوا ہے ۔ میرے دبائو میں ہی نتیش کمار نے روزگار دینے کا کام کیا ہے ۔ دوسری جانب نئی حکومت تشکیل ہونے کے بعد ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے نتیش کمار اور دیگر وزرا کو مبارکباد پیش کی ۔انھوں نے کہا کہ اب بہار میں این ڈی اے کی حکومت بن گئی ہے اور ترقی کی رفتار بڑھے گی ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں  گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اپریل 22, 2026
    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا  اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    اپریل 22, 2026
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist