• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

مغربی کنارے میں سفارت کاروں کی سمت فائرنگ ، کینیڈانے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 22, 2025
0 0
A A
مغربی کنارے میں سفارت کاروں کی سمت فائرنگ ، کینیڈانے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا
Share on FacebookShare on Twitter

اٹاوا (ہ س)۔کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بدھ کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے پر آئے غیر ملکی سفارت کاروں کی جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے انتباہی فائرنگ کے واقعے کی "گہری تفتیش” اور ذمے داران کا "محاسبہ” کرے۔انیتا آنند نے ایکس” پلیٹ فارم پر لکھا "میں نے وزارت کے حکام سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی سفیر کو طلب کریں تاکہ کینیڈا کی شدید تشویش سے آگاہ کیا جا سکے”، انھوں نے مزید بتایا کہ ان سفارت کاروں میں کینیڈا کے 4 شہری بھی شامل تھے جن کی طرف انتباہی گولیاں چلائی گئیں۔ یہ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں غیر ملکی سفارت کاروں کے ایک گروپ کی طرف اسرائیلی فوج کی فائرنگ پر اٹلی، اسپین، بلجیم، فرانس، یورپی یونین اور دیگر ممالک نے مذمت کی ہے۔ ان ممالک نے سفارت کاروں کو "خطرے” میں ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل وضاحت پیش کرے۔اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تایانی نے بھی بدھ کو جنین میں سفارت کاروں کی طرف فائرنگ کے واقعے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کیا، اور اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی انتباہی فائرنگ کو "ناقابل قبول دھمکی” قرار دیا۔تایانی نے "ایکس” پر اپنے ایک بیان میں لکھا: "ہم اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کی فوری وضاحت پیش کرے۔ سفارت کاروں کو دھمکانا ناقابل قبول ہے۔”انھوں نے مزید بتایا کہ انھوں نے اٹلی کے نائب قونصل الیساندرو توتینو سے رابطہ کیا، "جو خیریت سے ہیں”، اور وضاحت کی کہ وہ ان سفارت کاروں میں شامل تھے جن پر جنین پناہ گزین کیمپ کے قریب فائرنگ کی گئی۔فرانس کے وزیر خارجہ ڑاں نوئل بارو نے بھی ’ایکس‘ پر لکھا ’جنین کا ایک دورہ، جس میں ہمارے ایک سفارت کار نے شرکت کی، اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ یہ ناقابل قبول ہے۔ اسرائیلی سفیر کو وضاحت کے لیے طلب کیا جائے گا۔ ہم ان مشکل حالات میں اپنے عملے اور ان کے شان دار کام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔اٹلی اور فرانس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسپین نے بھی سفارت کاروں پر حملے کے معاملے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کیا۔پرتگال بھی اپنے ہمسایہ ممالک سے پیچھے نہ رہا، بدھ کو پرتگالی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ان کے ملک نے بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے میں غیر ملکی سفارت کاروں کے دورے کے دوران کی گئی فائرنگ پر اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔پرتگالی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا "یہ واقعہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، جس پر ہم نے اسرائیلی سفیر کو طلب کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پرتگال اس فائرنگ کی سخت مذمت کرتا ہے۔ بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ غیر ملکی سفارت کاروں کے اس گروپ میں ایک پرتگالی سفارت کار بھی شامل تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    اپریل 28, 2026
    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    اپریل 28, 2026
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist