ریاض(ہ س)۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جرمنی کے چانسلر فریڈرچ میرٹس کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کے فروغ کی صورتوں کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان خطے میں تازہ ترین صورت حال اور امن و استحکام کی مضبوطی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔