• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جون 21, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غیر ملکی جنگجوؤں کو شامی فوج میں شامل کرنے کیلئے امریکہ نے دیا گرین سگنل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 3, 2025
0 0
A A
غیر ملکی جنگجوؤں کو شامی فوج میں شامل کرنے کیلئے امریکہ نے دیا گرین سگنل
Share on FacebookShare on Twitter

دمشق(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی ٹام باراک نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے شام کی نئی قیادت کی اس تجویز سے اتفاق کیا ہے جس کے تحت ہزاروں سابق باغی جنگجوؤں کو قومی فوج میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی بشرطیکہ یہ عمل شفافیت سے انجام دیا جائے۔ٹام باراک، جو ترکیہ میں امریکی سفیر بھی ہیں اور گزشتہ ماہ ٹرمپ کے شام کے خصوصی ایلچی مقرر ہوئے تھے، نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ایک سمجھوتہ اور شفافیت موجود ہے۔ جنگجوؤں، جن میں سے بہت سے شامی نئی انتظامیہ کے بہت وفادار ہیں، کو ریاستی منصوبے کے اندر رکھنا انہیں الگ کرنے سے بہتر ہے۔شام کی وزارت دفاع کے قریبی دو ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شامی صدر احمد الشرع اور ان کے قریبی حلقے نے مغربی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ غیر ملکی جنگجوؤں کو فوج میں شامل کرنا انہیں چھوڑنے سے زیادہ حفاظتی اعتبار سے کم خطرناک ہے۔ انہیں چھوڑنے سے وہ القاعدہ یا داعش کی جانب جا سکتے ہیں۔شام کے تین دفاعی حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت تقریباً 3500 غیر ملکی جنگجو، جن میں زیادہ تر چین اور ہمسایہ ممالک سے تعلق رکھنے والے ایغور شامل ہیں، شامی فوج کی نئی تشکیل شدہ 84 ویں ڈویڑن میں شامل ہوں گے۔ اس ڈویڑن میں شامی بھی شامل ہوں گے۔چین ترکستان اسلامی پارٹی، جس سے بہت سے ایغور جنگجو تعلق رکھتے ہیں، کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔ اس حوالے سے ایک شامی عہدیدار اور ایک غیر ملکی سفارت کار نے واضح کیا کہ بیجنگ شام میں اس گروہ کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ دمشق بین الاقوامی برادری کے خدشات کے جواب میں ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسند قوتوں کی مخالفت کرے گا۔واشنگٹن، کم از کم مئی کے آغاز تک، دمشق سے مطالبہ کر رہا تھا کہ وہ نئی تشکیل شدہ فوج اور سکیورٹی فورسز سے ’شدت پسند‘ غیر ملکی جنگجوؤں کو خارج کردے۔ امریکہ اس شرط کو پابندیوں کے خاتمے سے جوڑ رہا تھا۔ لیکن حال ہی میں اس کے نقطہ نظر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ خاص طور پر اس کے بعد جب ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اچانک ملک پر سے تمام پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اس وقت یہ بھی کہا کہ ان کا یہ فیصلہ شامیوں کو دوبارہ تعمیر کا موقع فراہم کرے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    جون 21, 2025
    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    جون 21, 2025

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist