• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

عدالت کے فیصلے کو ملت اسلامیہ ہند نے خارج کیا

’گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میںکبھی پوجا نہیں ہوتی تھی‘

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 3, 2024
0 0
A A
عدالت کے فیصلے کو ملت اسلامیہ ہند نے خارج کیا
Share on FacebookShare on Twitter

آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈکے زیر اہتمام ملی جماعتوں کی جمعیۃ علماہند کے صدر دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس ،صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کرنے کا اعلان ،قانونی لڑائی جاری رکھنے کا فیصلہ

مسجد کے مسئلہ پر پریس کانفرنس میں کس نے کیا خاص کہا
ضلعی عدالت کا فیصلہ انتہائی تشویشناک ہے : مولانا رسیف اللہ حمانی
عقیدت پر فیصلہ دینا ہے تو دستاویز وں کو آگ لگا دو : مولانا ارشد مدنی
جس کی لاٹھی اس کی بھینس نہیں ہونا چاہئے ورنہ :مولانا محمود مدنی
مولانا اصغر امام مہدی ، ملک معتصم خان ،نیاز فاروقی کا بھی خطاب

نئی دہلی :ضلعی عدالت وارانسی کے فیصلہ کو خارج کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ملی تنظیموں نے واضح طور پر کہا کہ وارانسی کے گیان واپی علاقہ میں واقع جامع مسجدکے تہہ خانے میں کبھی پوجا نہیں ہوتی تھی اور نہ ہی کسی مندر کو توڑ کر مسجد کی تعمیر کی گئی ہے باوجود اس کے نچلی عدالت سے لے کر عدالت عظمیٰ تک نے مسلم فریق کی سماعت سے انکار کیا جو بہت ہی تشویشناک ہے چنانچہ ہم اب صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کریں گے اور اپنی شکایت درج کراتے ہوئے مطالبہ کریں گے کہ وہ انصاف قائم کریں،اس کے ساتھ ہی ہماری قانونی لڑائی جاری رہے گی۔ جمعیۃ علمائ ہند کے صدر دفتر آئی ٹی او پر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس سے آل انڈیا مسلم پرنسل لابورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،صدر جمعیۃ علمائ ہند مولانا سید ارشد مدنی، صدر مرکزی جمیۃ اہل حدیث ہند مولانا اصغر امام مہدی، صدر جمعیۃ علمائ ہند مولانا سید محمود مدنی، جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان،آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول الیاس ،آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ مجلس عاملہ کے رکن کمال فاروقی اور مولانا نیاز احمد فاروقی نے خطاب کیا ۔ مولانا رحمانی نے کہا کہ گیان واپی مسجد کی نچلی منزل میں راتوں رات لوہے کی گرل کاٹ کر اور مورتیاں رکھ کر بہت عجلت میں پوجا کا شروع کروادیا جانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ایڈمنسٹریشن مدعی کے ساتھ مل کر انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے آر ڈر کے خلاف اپیل کے حق کو متاثر کرنا چاہتا تھا، ہم اس ملی بھگت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حالانکہ عدالت نے انتظامیہ کو اس کام کے لئے 7؍ دن کا وقت دیاتھاتاہم ہمیں وارانسی ڈسڑکٹ جج کے فیصلہ پر بھی سخت حیرت اور افسوس ہے۔ ہمارے نزدیک یہ فیصلہ انتہائی غلط اور بے بنیاد دلیل کی بنیاد پر دیا گیا کہ گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں 1993 ؍تک سومناتھ ویاس کا پریوار پوجا کرتا تھااور اس وقت کی ریاستی سرکار کے حکم پر اسے بند کردیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ 17 ؍جنوری کو اسی کورٹ نے تہہ خانے کو ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں دے دیا تھا۔ہم یہ بات واضح کردینا ضروری سمجھتے ہیں کہ اس تہہ خانے میں کبھی بھی پوجا نہیں ہوئی تھی، ایک لغو اور بے بنیاد دعوے کو بنیاد بناکر ضلعی جج نے اپنی سروس کے آخری دن انتہائی قابل اعتراض اور بے بنیاد فیصلہ دیا ہے۔اسی طرح آرکیولوجیکل سروے کی رپورٹ کا بھی ہندو فریق نے پریس میں یکطرفہ طور پر انکشاف کرکے سماج میں انتشار پیدا کیا ہے حالانکہ ابھی عدالت میں نہ تو اس پر کوئی بحث ہوئی ہے اور نہ ہی اس کی تصدیق۔ ابھی اس رپورٹ کی حیثیت محض ایک دعوے کی ہے۔مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ مسئلہ صرف گیان واپی مسجد تک محدود نہیں ہے بلکہ جس طرح متھرا کی شاہی عیدگاہ، دہلی کی سنہری باغ مسجد ، شاہی جامع مسجد و دیگر مساجد اور ملک کے طول و عرض میں متعدد مساجد اور وقف کی جائیدادوں پر مسلسل بے بنیاد دعوے کئے جارہے ہیں اور جو طاقتیں مسجدوں کی جگہ مندر قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں انھیں سہولت فراہم کرائی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ عبادت گاہوں سے متعلق 1991 کے قانون پر مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، اس نے ملک کے مسلمانوں کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ بابری مسجد کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے آستھا کی بنیاد پر دیے گئے فیصلے نے بدنیت لوگوں کو راستہ دکھا دیا ہے کہ عدالت میں اب فیصلے عقیدت کی بنیاد پر ہوں گے لہٰذا جو بھی دستاویز ات ہیں ان کو آگ لگا دی جائے ۔ اب یہ دیکھا جائے گا کہ اکثریت کی عقیدت کیا ہے اور اس پر فیصلہ ہوگا تو یہ اصل بات سوچنے والی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ بہت ہی ملک کے لیے المیہ ہے کہ ملک کا مسلمان یہ کہنے پر مجبور ہے کہ اب نچلی عدالت سے لے کر عدالت عظمیٰ تک فیصلے ثبوت کی بنیاد پر نہیں عقیدت کی بنیاد پر ہو رہے ہیں ۔ مولانا محمودمدنی نے کہا کہ ملک کو ہم سب نے مل کر آزاد کیا لیکن ہمیں حصہ دار بنانا تو دور دشمنوں کی طرح ٹریٹ کیا جا رہا ہے ۔ہمیں بدنام کردیا ، رسوا کر دیا ۔ہم منہ دکھانے کے قابل نہیں رہ گئے ایسا بنا دیا ۔انھوں نے کہا کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس نہیں ہونا چاہئے ، ورنہ یاد رکھئے گا کہ لاٹھی ہاتھ بدلتی بھی ہے ۔ اچھا کرنا ہے تو مل کر کرنا ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں  گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اپریل 22, 2026
    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا  اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    اپریل 22, 2026
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist