• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیلی حملے میں مزید 60 سے فلسطینی شہید

اسرائیل گھروں اور عمارتوں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 29, 2025
0 0
A A
اسرائیلی حملے میں مزید 60 سے فلسطینی شہید
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ (یو این آئی) غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری تھمنے کا نام نہیں لے رہی، تازہ حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 61 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ان شہدا میں 19 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔اسرائیل کی جانب سے جبالیا میں ایک اسکول کے قریب حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 5 افراد شہید ہوئے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 4 فلسطینی انتقال کر گئے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ جس کے بعد اسرائیل کے مسلط کردہ قحط سے اموات کی تعداد317 ہو گئی۔دوسر ی جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے مارے ہیں اور ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں صحافی، کارکن اور رہا ہونے والے قیدی شامل ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکڑوں ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ کو خط میں غزہ میں قتل عام کو نسل کُشی قرار دینے کا مطالبہ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ نے آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز سے ملاقات کی اور اسرائیل اور نیتن یاہو پر پابندیوں کا مطالبہ کیا۔غزہ شہر کے گرد و نواح میں اسرائیلی فوج کے حملے تیز ہوگئے ہیں تاکہ وہاں قبضے کی راہ ہموار کی جا سکے۔ ادھر انسانی تنظیموں کی جانب سے عام شہریوں کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس دوران اسرائیل گھروں اور عمارتوں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوا ہے کہ 8 اگست اور 25 اگست کے درمیان محض چند دنوں میں غزہ کے الزيتون محلے کا بڑا حصہ کھنڈر میں تبدیل ہو گیا۔ 8 اگست کی تصویر میں درجنوں عمارتیں صحیح سلامت نظر آتی ہیں اور کئی خیمے بھی موجود تھے، لیکن 25 اگست کی تصویر میں وہی علاقہ زیادہ تر ملبے میں بدل چکا تھا اور خیمے بھی غائب ہو چکے تھے۔ یہ بات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بتائی۔غزہ شہر میں الزيتون اور التفاح محلوں کے کئی رہائشی پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ اسرائیلی فضائیہ روزانہ ان علاقوں پر بم باری کر رہی ہے، اور درجنوں گھروں کو دھماکوں سے اڑایا جا چکا ہے۔ نمائندے کے مطابق شہر کے مختلف محلوں خاص طور پر الزيتون میں گھروں کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز اپنی بکتر بند گاڑیاں شمالی غزہ میں الصفطاوی محلے کے داخلی راستوں کی جانب بھیجیں، اور اس دوران توپ خانے اور فضائیہ کی جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ یہ محلہ شمالی غزہ کا آخری رہائشی علاقہ سمجھا جا رہا ہے جس پر فوج قبضہ جما رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق الصفطاوی اور جبالیا النزلہ پر بھی بھاری گولہ باری ہوئی اور اسرائیلی ٹینک آگے بڑھتے دکھائی دیے۔صفطاوی کے قریبی رہائشیوں نے بتایا کہ گزشتہ دو دن کے دوران انھیں علاقہ خالی کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ یہ بات فرانس پریس خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔واضح رہے کہ سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے غزہ کی بیشتر آبادی تباہی اور بربادی کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق بیس لاکھ سے زائد آبادی والی غزہ کی پٹی کے بیشتر باشندوں کو کم از کم ایک مرتبہ اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے تاکہ بم باری اور موت سے بچ سکیں۔ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ جنگ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈوں پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ابھی تک اسرائیل نے اس تجویز پر کوئی جواب نہیں دیا جو قطر اور مصر نے اس ماہ پیش کی تھی اور جسے حماس نے قبول کر لیا تھا۔ اس تجویز میں 60 روزہ ابتدائی جنگ بندی، غزہ میں قید یرغمالیوں کی دو مرحلوں میں رہائی اور اس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینیوں کی رہائی شامل ہے۔ اس کے برعکس اسرائیل مسلسل یہ اعلان کر رہا ہے کہ وہ پورے غزہ پر قابو پانے اور حماس کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ  گئے، علاقائی مشاورت جاری

    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے، علاقائی مشاورت جاری

    اپریل 27, 2026
    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ  کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    اپریل 27, 2026
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist