• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کا دعویٰ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 22, 2025
0 0
A A
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کا دعویٰ
Share on FacebookShare on Twitter

تہران (ہ س)۔امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدہ بیانات کے تبادلے کے دوران، ایرانی حکام نے ملک میں یورینیم کی افزودگی روکنے سے مکمل انکار کیا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن اور سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے جنرل اسماعیل کوثری نے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔جمعرات کے روز مرصد ایران” ویب سائٹ نے جنرل کوثری سے منسوب ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ "امریکی دباؤ کا مقصد ایران کو جوہری ٹیکنالوجی کے فطری حق کے حصول سے روکنا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی دنیا میں کسی بھی جوہری پروگرام کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے”۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جوہری توانائی کا استعمال طب، زراعت، بجلی کی پیداوار اور پانی کو صاف کرنے جیسے مختلف شعبوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: "ان میں بدترین استعمال ایٹم بم کی تیاری ہے، لیکن اسے کس نے استعمال کیا؟انہوں نے استفسار کیا کہ "اگر یہ بم ناقابلِ قبول ہے، تو پھر امریکہ، اسرائیل اور فرانس کے پاس یہ کیوں ہے؟”۔جنرل کوثری نے دوٹوک انداز میں اس امر کی تصدیق کی کہ ان کا ملک ایٹمی ہتھیار بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ "رہبرِ اعلیٰ نے شرعی طور پر اسے حرام قرار دیا ہے، اسی لیے ہم اس کے حصول کی کوشش نہیں کرتے”۔پاسداران انقلاب کے اعلیٰ فوجی عہدیدار جنرل کوثری نے یاد دلایا کہ امریکہ، فرانس اور جرمنی نے انقلابِ ایران 1979 کی کامیابی سے پہلے ایران کے ساتھ جوہری منصوبوں میں تعاون کیا تھا۔نیز امریکیوں نے تہران یونیورسٹی میں ایک تحقیقی ری ایکٹر قائم کیا، فرانس نے مغربی اہواز میں”دار خوین” کے مقام پر جوہری پلانٹ کا منصوبہ شروع کیا اور جرمنوں نے بوشہر میں دو جوہری پلانٹس تعمیر کیے”۔انہوں نے مزید کہا: "عراق و ایران کی جنگ کے بعد، ہم نے روس کی مدد سے بوشہر پلانٹ مکمل کیا اور اب ہم اس سے تقریباً 1000 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ وہ اس وقت ہمارے جوہری توانائی کے حصول کی حمایت کیسے کرتے تھے ؟ اور آج یورینیم کی افزودگی کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟”۔اس کے علاوہ، انہوں نے چند سابق ایرانی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا، جنہوں نے عارضی طور پر یورینیم کی افزودگی معطل کرنے کی آمادگی ظاہر کی تھی، اور انہیں "کم ہمت اور غدار” قرار دیا۔کوثری نے امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے شروع سے کہا تھا کہ یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ امریکی مطالبات اور ہماری سرخ لکیر کے درمیان بہت بڑا فرق ہے”۔انہوں نے آخر میں کہا کہ اس بار ایرانی مذاکراتی ٹیم 2015 کے جوہری معاہدے کی ٹیم سے بالکل مختلف طریقے سے کام کر رہی ہے”۔ جنرل کوثری نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے فیصلے مکمل نگرانی میں ہیں اور اسے مکمل حمایت حاصل ہے تاکہ وہ مسلمہ اصولوں کے اندر رہتے ہوئے مذاکرات جاری رکھ سکے۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب آئندہ جمعہ کو متوقع جوہری مذاکرات کا پانچواں منعقد ہو رہا ہے، لیکن تہران اور واشنگٹن کے درمیان لفظی جنگ بڑھ رہی ہے۔امریکی خصوصی ایلچی برائے ایران، سٹیو وٹکوف نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ امریکہ ایران کو اس کی سرزمین پر ایک فیصد بھی یورینیم کی افزودگی کرنے کی اجازت نہیں دے گا”۔دوسری طرف تہران نے اس شرط کو مسترد کر دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدے کے ساتھ یا اس سے ہٹ کر یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    اپریل 28, 2026
    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    اپریل 28, 2026
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist