پٹنہ (پریس ریلیز)نیویلی لگنائٹ کارپوریشن (NLC) ، تامل ناڈو نے 171 عہدوں پر بحالی کے لئے درخواست فارم طلب کئے ہیں۔ان میں جونیئر اوور مین، مائننگ سردار کے عہدے شامل ہیں۔ اہل اور خواہش مند امید وار این ایل سی کی ویب سائٹ www.nlcindia.inپر جاکر 4 جون 2025 تک فارم بھر سکتے ہیں۔یہ باتیں بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین امتیاز احمد کریمی نےاہل امید واروں کے مفاد میںبتائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امید وار کے پاس کسی بھی منظور شدہ ادارہ سے کانکنی یا کانکنی انجینئرنگ میں ڈپلوما یا مساوی درجہ کی ڈگری ہونی چاہئے۔امید واروں کو فارم فیس کے طور پر 595 روپے ادا کرنے ہوں گے جب کہ ایس سی / ایس ٹی زمرہ کے لئے 295 روپے قابل ادا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امید وار کی عمر30 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ریزروکیٹوگری کے امید واروں کے لئے عمر کی حد میں ضابطے کے مطابق چھوٹ ملے گی۔ کریمی نے کہا کہ اہلیت رکھنے والے امیدوار ضرور فارم بھریں ۔دل و جان سے کمپٹیشن کی تیاری کریں۔محنت سے کامیابی ملتی ہے۔ کریمی نے کہا کہ طلبا و طالبات ہر طرح کے مقابلہ جاتی امتحان کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ کوئی بھی مقالہ جاتی امتحان خواہ روز گار حاصل کرنے کیلئے ہو یا اعلیٰ تعلیم کیلئے داخلہ ٹسٹ ہو ، آپ ضرور فارم بھریں۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی طرح کی کامیابی کے لئے محنت اولین شرط ہے۔