• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

تہران، واشنگٹن کے درمیان آئندہ چند روز میں مذاکرات کا امکان

ایران یہ دیکھنے کا منتظر ہے کہ آیا امریکہ جنگ کے سفارتی حل کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں:عراقچی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 27, 2026
0 0
A A
تہران، واشنگٹن کے درمیان آئندہ چند روز میں مذاکرات کا امکان
Share on FacebookShare on Twitter

تہران:ایرانی خبر رساں ایجنسی "ارنا” کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے۔ اس سے قبل وہ ہفتے کے روز اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے جہاں پاکستان تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔ارنا” نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ وزیر خارجہ عمان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اور اپنے غیر ملکی دورے کی تیسری منزل یعنی روس روانگی سے قبل دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کے ہمراہ پاکستان آنے والے وفد کے بعض ارکان مشاورت اور جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر ضروری ہدایات حاصل کرنے کے لیے تہران واپس چلے گئے ہیں اور وہ اتوار کی رات اسلام آباد میں دوبارہ عراقچی کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ایک ایرانی سفارت کار اور دیگر باخبر ذرائع نے وال اسٹریٹ جنرل کو بتایا ہے کہ اگر عراقچی ثالثوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ معاہدہ ممکن ہے تو آنے والے دنوں میں ایرانی اور امریکی وفود کی ملاقات ہو سکتی ہے۔عباس عراقچی ہفتے کے روز پاکستانی حکام سے بات چیت کے بعد اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے۔ "ارنا” کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلیٰ سطح کے پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد سے روانگی اختیار کی جہاں انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں پاکستان سے مسقط پہنچنے پر عباس عراقچی نے اعلان کیا کہ ایران یہ دیکھنے کا منتظر ہے کہ آیا امریکہ جنگ کے سفارتی حل کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھاکہ "پاکستان کا دورہ انتہائی سود مند رہا، ہم پاکستان کی نیک خواہشات اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے اس کی برادرانہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہاکہ "میں نے ایران پر مسلط جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے ایران کا فریم ورک پیش کر دیا ہے۔ اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ آیا امریکہ واقعی سفارت کاری کے بارے میں سنجیدہ ہے”۔ایرانی وزیر نے پاکستان میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، اپنے ہم منصب اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دو خصوصی مندوبین اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ اسلام آباد منسوخ کر دیا ہے۔ یہ دورہ ایران کے ساتھ تصفیے کی سفارتی کوششوں کا حصہ تھا، تاہم صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ تہران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے ویک اینڈ پر وٹکوف اور کشنر کے اسلام آباد جانے کے اعلان کے ایک روز بعد ٹرمپ نے ہفتے کو اس اقدام کی منسوخی کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو اور "ٹروتھ سوشل” پر اپنی پوسٹس میں کہاکہ "میں نے ان سے کہا کہ نہیں، آپ وہاں پہنچنے کے لیے 18 گھنٹے طویل سفر نہیں کریں گے۔ ہمارے پاس تمام کاغذات موجود ہیں۔ وہ جب چاہیں ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، لیکن اب آپ محض بے مقصد بات چیت کے لیے 18 گھنٹے کے سفر نہیں کریں گے”۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں صرف ہمیں فون کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے سفر اور کام میں بہت وقت ضائع کر دیا ہے۔ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ایرانی قیادت جنگ کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے بعد منتشر ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ "ان کی نام نہاد قیادت کے اندر شدید داخلی خلفشار اور الجھن کی کیفیت ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ ذمہ دار کون ہے، یہاں تک کہ وہ خود بھی نہیں جانتے”۔تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ وٹکوف اور کشنر کا پاکستان نہ جانا جنگ کی بحالی کی علامت نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی اس بارے میں نہیں سوچا ہے۔ٹرمپ کے اس موقف کے بعد شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ثالثی کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے ایکس پر لکھا کہ”میں نے عراقچی کی سربراہی میں وفد کے ذریعے ایران کے مسلسل تعاون کی تعریف کی”۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان ایک غیر جانبدار اور مخلص ثالث کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے انتھک کام کرتا رہے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ  گئے، علاقائی مشاورت جاری

    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے، علاقائی مشاورت جاری

    اپریل 27, 2026
    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ  کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    اپریل 27, 2026
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist