• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 5, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمینار اختتام پذیر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 25, 2023
0 0
A A
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمینار اختتام پذیر
Share on FacebookShare on Twitter
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمینار اختتام پذیر
24-Dec دسمبر 2023

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی غالب تقریبات کا اتوار کو اختتام ہوگیا۔ان تقریبات کے تحت ہونے والے بین الاقوامی سمینار بعنوان ’غالب: راز حیات اور اضطراب آگہی‘ میں ملک و بیرون ملک کے دانشوروں نے شرکت فرماکر مقالات پیش کےے۔ تیسرے دن کے پہلے اجلاس کی صدارت پروفیسر انیس اشفاق نے فرمائی۔ انہوں نے کہاکہ بڑے شاعر کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ جس زمانے کی بصیرتوں کو اس میں تلاش کیا جائے اس میں مل جاتی ہیں۔ ژاک دریدہ نے جو جدید تصور لسان پیش کیاوہ سب غالب کے یہاں پہلے سے موجود ہیں۔ اس اجلاس میں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے ’کلام غالب کے نقش ہائے رنگارنگ‘ ، ڈاکٹر ریحان حسن نے ’غالب کی نظرمیں راز حیات و ممات‘ اور ڈاکٹر سید ثاقب فریدی نے ’غالب کی غزل میں زندگی کی بے ثباتی‘ کے موضوع پر مقالات پیش کےے۔ اس اجلاس کی نظامت ڈاکٹر نوشاد منظر نے کی۔ دوسرے اجلاس کی صدارت پروفیسر قاضی جمال حسین نے فرمائی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہاکہ غالب کے یہاں بے خودی آگہی کے مترادف ہے۔ آشوب آگہی کا ترکیب ان کے علاوہ شاید ہی کسی شاعر نے استعمال کی ہو۔ وجود کی حقیقت کوئی مفکر یا سائنس داں دریافت نہیںکرسکا صرف شاعرہی کسی حد تک اس کی حقیقت کو واضح کرسکتاہے۔ اس اجلاس میں پروفیسر عتیق اللہ نے ’غالب خاطر آگاہ اور حیطہ ادراک‘، پروفیسر انیس اشفاق نے ’غالب کا طلسم خانہ آزار‘، اور ڈاکٹر خالد علوی نے ’غالب کا انداز فکر‘ کے موضوع پر مقالات پیش کےے۔ اس اجلاس کی صدارت محترمہ سیمیں فلک نے کی۔ تیسرے او رآخری اجلاس کی صدارت پروفیسرپروفیسر انورپاشانے فرمائی۔صدارتی تقریر کے دوران انہوں نے کہاکہ اضطراب اور آگہی ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں۔ آگہی کے بطن سے ہی اضطراب جنم لیتاہے ورنہ بے خبری تو آسائش کا سبب ہوا کرتی ہے۔ اس اجلاس میں پروفیسر قاضی جمال حسین نے ’غالب کا تصور حیات‘ اور پروفیسر فاروق بخشی نے’غالب اور ترقی پسند تنقید‘ اور پروفیسر سید حسن عباس نے ’غالب کی خودشناسی‘کے موضوع پر مقالات پیش کےے۔ اس اجلاس کی نظامت کا فریضہ ڈاکٹر شعیب رضاخان وارثی سے وابستہ رہا۔ اختتامی اجلاس کی صدارت پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے فرمائی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہاکہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہرسال بین الاقوامی سمینار کاانعقاد کرتاہے۔ ہماری کوشش رہتی ہے کہ مقالات کی روشنی میں کارآمد باتیں سامنے آئیں اور تکرار سے محفوظ رہا جاسکے۔ پروفیسر سید خالد قادری نے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ سمینارکاموضوع بہت اہم تھااور اس پر جدید تھیوریز کی روشنی میں اس موضوع کو دیکھنا چاہےے اور یہ کام ہماری نوجوان نسل بہتر طورپر انجام دے سکتی ہے۔ پروفیسر عتیق اللہ نے کہاکہ غالب کے سلسلے میں عام طورپر یہ تصور کیا جاتاہے کہ اب نئے گوشے کا امکان ختم ہوگیاہے لیکن غور کیا جائے تو نئے گوشے برآمد ہوتے ہیں۔ پروفیسر انیس اشفاق نے کہاکہ غالب انسٹی ٹیوٹ ایک مدرسہ تعبیرِ غالب اور تفہیمِ غالب کا درجہ حاصل کرچکاہے۔ بہت سی کتابیں تو یہاں ہونے والے مذاکروں کی رائیدہ ہیں۔ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔سمینار کے بعد غالب انسٹی ٹیوٹ کی ذیلی شاخ ’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کی جانب سے اردو ڈرامہ ’چوتھی کا چوڑا‘ پیش کیاگیا جسے عصمت چغتائی نے افسانے کی شکل میں لکھا ہے اور جناب سرفراز احمدنے اسے ڈرامے کی شکل دی ہے۔ جناب عباس حیدرکی زیرہدایت کاری یہ ڈرامہ اسٹیج ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    بہار میں اویسی کنگ بریکر بن سکتے ہیں

    جولائی 5, 2025
    مغربی کنارے کے گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

    مغربی کنارے کے گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

    جولائی 5, 2025
    غزہ جنگ کا خاتمہ سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے: سعودی وزیر خارجہ

    غزہ جنگ کا خاتمہ سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے: سعودی وزیر خارجہ

    جولائی 5, 2025
    امریکی صدر ٹرمپ کی روسی صدر پوتین کی شدید تنقید

    امریکی صدر ٹرمپ کی روسی صدر پوتین کی شدید تنقید

    جولائی 5, 2025

    بہار میں اویسی کنگ بریکر بن سکتے ہیں

    جولائی 5, 2025
    مغربی کنارے کے گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

    مغربی کنارے کے گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

    جولائی 5, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist