طلبہ کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انسانیت کی خدمت میں بھی آگے آنا ہوگا
دیوبندعلاقے کے کھر شکشا سدن سینیئر سیکنڈری اسکول میں موسم سرما فیسٹیول (شرد مہوتسو) کا انعقاد
دیوبند: (سماج نیوز سروس)علاقے کے تعلیمی ادارے شکھر شکشا سدن سینیئر سیکنڈری اسکول میں موسم سرما فیسٹیول (شرد مہوتسو) کا انعقاد بڑے جوش و خروش طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب و بچوں کے لئے میلے کا انعقاد کیا گیا۔اس فیسٹیول میں ایم ایل سی ڈاکٹر سریش چند نے بطور مہمان خصوصی نیز یشیکا چوہان اہلیہ ممبر پارلیمنٹ چندن چوہان، ضلع پنچایت مظفر نگر کے صدر ڈاکٹر ویرپال نروال رالود لیڈر سپریہ پال کے علاوہ تعلیمی اداروں سے منسلک سرکردہ شخصیات، صحافت کے میدان میں نمایاں صحافی، ادباء و شعراء نے شرکت کی۔اس موقع پر یشیکا چوہان نے کہا کہ تعلیم صلاحیتیں پیدا کرنے کا ذریعہ تو بنتی ہی ہیں لیکن تعلیم حاصل کرنے کے بعد اگر ان صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک ومعاشرے کی ترقی میں حصہ نہ لیا جائے تو ایسی تعلیم حاصل کرنا کوئی معنی نہیں رکھتی۔ان کا کہنا تھا کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انسانیت کی خدمت میں بھی اگے آنا ہوگا۔پنڈت سوشیل شرما نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اسکول کا مقصد بچوں کے اندر تعلیمی صلاحیتوں کو ابھار کر انہیں ہر میدان میں قابل بنانا ہے۔انہوں نے تمام طلبہ اور اسکولی سٹاف کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے تمام مہمانوں کو بکے و مومنٹو پیش کر ان کی عزت افزائی کی۔ اسکولی طلباء و طالبات نے نہایت خوبصورت ثقافتی پرو گرام پیش کرتے ہوئے سبھی کو اپنی کارکردگی سے متاثر کیا۔اس خوبصورت تقریب کی صدارت اسکول کے چیئرمین پنڈت سوشیل شرما نے کی نیز نظامت کے فرائض طالبہ تتھی شرمانے بہت ہی پر اثر انداز سے انجام دیے۔ اس موقع پر اسکول کے ٹاپرس اور امتحان میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے طلباء و طالبات کو دلکش انعامات اور نقد رقم سے نوازا گیا۔ اس فیسٹیول میں ایک خوبصورت میلے کا انعقاد بھی ہوا جس میں اسکولی بچوں نے بھر پور انجوائے کیا۔ لکی ڈرا میں بچوں کو دلکش انعامات دیے گئے۔اس موقع پر صحافیوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔اخر میں اسکول کے ڈائریکٹر راجیش کمار شرما نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔
