پٹنہ(پریس ریلیز) اردو ڈائرکٹوریٹ ، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہار کے تحت اشتہار نمبر ۔ 01/2019 کے سلسلے میں بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن ، پٹنہ کے مکتوب نمبر 4160 ، مورخہ ۔ 03.12.2024کے ذریعہ معاون اردو مترجم کے عہدہ پر بحالی کے لئے کامیاب اور سفارش یافتہ 1076امید واروں کی فہرست دستیاب کرائی گئی تھی۔ اردو ڈائرکٹوریٹ کے تحت منعقد تعلیمی اسناد ودیگر کاغذات کی جانچ کے بعد اردو ڈائرکٹوریٹ کے حکم نامہ نمبر۔ 42 مورخہ13.03.2025کے تحت کل 715 امید واروں کے تقررنامہ دیا جا چکا ہے۔ مزید 136ویسے امید وار جن کے کاغذات میں کچھ خامی رہ گئی تھی ، یا کچھ لوگ اردو ڈائرکٹوریٹ کے جانچ پروگرام میں شریک نہیں ہو سکے تھےان کی طرف سے مطلوبہ کاغذات جمع کرنے کے بعد اردو ڈائرکٹوریٹ کے حکم نامہ نمبر۔99 اور100 ، مورخہ28.05.2025کے تحت مزید کل 136امید واروں کے تقررنامہ کی فہرست محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کی ویب سائٹ https://state.bihar.gov.in/csdپر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ بحالیاں ریاست کے اضلاع کے کلکٹریٹ آفس ،سب ڈویزن آفس ، بلا ک آفس ،سرکل آفس اور اردو ڈائرکٹوریٹ میں کی گئی ہیں۔











