
اسلام پور(محمد ضیاء الدین) نالندہ ضلع کے اسلام پور اسمبلی کے 330 پولنگ اسٹیشن کے لیے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں بوتھ جیتنے،الیکشن جیتنے کے لیے معزز پنچایت صدور،بلاک صدور،میونسپل کونسل کے صدر اور جے ڈی یو کے بڑے ساتھیوں کی سرگرمی سے اسلام پور اسمبلی کی 21 بوتھ کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی ہے۔اسلام پور اسمبلی کے تمام پنچایت وارڈوں میں تنظیم نو کی گئی،جس کے لیے اسلام پور اسمبلی کے تمام جے ڈی یو ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ ادا کیا گیا۔اس کمیٹی کو جے ڈی یو کے ریاستی دفتر میں اسلام پور اسمبلی کے انچارج محمد شمشاد سائی نے جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا اور ہیڈ کوارٹر انچارج چندن کمار سنگھ کو وقف کیا۔











