پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)محکمہ صحت ، حکومت بہار کے تحت اسٹاف نرس کے کل 11389 خالی عہدوں پر بحالی کے لئے مورخہ 25 اپریل سے 23 مئی 2025 تک آن لائن فارم بھرنے کی تایخ مقرر کی گئی ہے۔ یہ باتیں بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین امتیاز احمد کریمی نے اہلیت رکھنے والےامید واروں کے مفاد میںبتائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بحالی سے متعلق تفصیلی اشتہار اور مکمل جانکاریاں بہار تکنیکی سیوا آیوگ کی ویب سائٹ www.btsc.bihar.gov.in سے حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے کی اطلاع state.bihar.gov.in/prdbihar سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔جناب کریمی نے کہا کہ اہل امیدوار ضرور فارم بھریں ۔دل و جان سے کمپٹیشن کی تیاری کریں۔محنت سے کامیابی ملتی ہے۔ جناب کریمی نے کہا کہ طلبا و طالبات ہر طرح کے مقابلہ جاتی امتحان کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ کوئی بھی مقالہ جاتی امتحان خواہ روز گار حاصل کرنے کے لئے ہو یا اعلیٰ تعلیم کے لئے داخلہ ٹسٹ ہو ، آپ ضرور فارم بھریں۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی طرح کی کامیابی کے لئے محنت اولین شرط ہے۔ محنت اور لگن سے ہر منزل آسان ہو جاتی ہے۔ آپ دل و جان سے محنت کریں۔ محنت سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ہماری دعائیں او ر نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔











