
پٹنہ(پریس ریلیز)الحمد ٹرسٹ کے سرپرست اشفاق رحمن نے کہا ہے کہ آج امارت شرعیہ میں جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے اور شرم سے ڈوب مرنے والی بات ہے۔عید سر پر ہے ،رمضان آخری ایام میں ہے۔پولس کا ایک مذہبی ادارہ میں داخل ہونا انتہائی مذمت والی حرکت ہے۔دراصل ،یہ لڑائ کرسی کی ہے اور اس میں سبھی ملوث ہے۔مالی بدعنوانی کا جو معاملہ ہے اس میں ناظم بھی شامل رہے ہیں ۔ان کی اجازت سے ہی مالی بے ضابطگی کو عملی جامعہ پہنایا گیا۔اشفاق رحمن نے کہا ہے کہ ناظم کو ئی پر ماننٹ نہیں ہو سکتا ۔اگر یہ ہوتا ہے تو ایک اور بڑے گھوٹالہ کی بنیاد پڑے گی۔امارت شرعیہ سے کسی کو محبت نہیں ہے ۔ہر شخص اس ادارہ کو لوٹ کا اڈہ سمجھ رہا ہے۔یہ ادارہ عوام کے خیرات ،فطرہ اور زکات سے چلتا ہے یعنی عوام کے چندہ سے چلتا ہے۔مرحوم امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی نے اس مذہبی ادارہ کو ٹرسٹ میں اس لئے بدل دیا کہ ان کے بچے کا مستقبل محفوظ رہ سکے ۔سنیچر کو ہوا سانحہ اس بات کا غماز ہے ۔کسی بھی صورت میں پولس کو مذہبی اداروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ،میں اس حرکت کی سخت مذمت کرتا ہوں ۔شخصیتوں سے نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے مگر ادارہ کو زندہ جاوید رکھنا سب کی ذمہ داری ہے ۔











